فیس بک مینٹر شپس فیچر سے جاب ڈھونڈنے میں آسانی

فیس بک مینٹر شپس فیچر سے جاب ڈھونڈنے میں آسانی

فیس بک مینٹر شپ کیا کیوں اور کیسے ؟

رحیم بلوچ

Facebook job search

فیس بک

فیس بک مینٹر شپ فیچرز سے جاب کی تلاش کرنے والے اور جاب آفر کرنے والے ایک دوسرے آسانی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ان گروپس کے لیے مفید ہے جہاں لوگ کوئی جاب یا ایمپلایر سرچ کرنے آتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے صارف اپنے اگر کسی جاب کی تلاش میں ہے یا اس کی پروفائل پر اس کی قابلیت لکھی ہوئی ہے تو فیس بک اسے مطلوبہ جاب آفر کرنے والے کو ریکمینڈ کرتا ہے۔ یعنی فیس بک جاب دینے والے اور جاب ڈھونڈنے والے دونوں کو آپس میں ملاتا ہے۔

فیس بک مینٹرشپ صرف جاب ہی نہیں بہت سارے لوگوں کو مطلوبہ کام ڈھونڈنے میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص ویب ڈیزائنر کی تلاش میں کسی گروپ میں آتا ہے تو جس بندے نے اپنی پروفائل پہ اپنی قابلیت ویب ڈیزائنر لکھی ہوتی ہے تو فیس بک اسے مطلوبہ آدمی کو تجویز کرتا ہے۔ اس طرح وہ دونوں ایک دوسرے سے پرائیویٹ میسج کے ذریعے بات کر کے اپنے معاملات طے کر سکتے ہیں۔ یہ سروس بالکل فری ہے۔

یہ سروس بھی ابھی بیٹا ٹیسٹنگ میں ہے اس لیے امریکہ کے چند گروپس میں ٹیسٹ کے طور پر جاری ہے بہت جلد تمام گروپس کے لیے یہ فیچر دستیاب ہوگا۔

یہ سروس کیسے کام کرے گا ، لوگ اس سے کتنا مستفید ہوں گے یہ بعد میں دیکھا جائے گا۔ میرے خیال سے پاکستان اور انڈیا میں لوگ اس سروس کو زیادہ استعمال نہیں کریں گے۔ مغربی ممالک میں اس فیچر کو زیادہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فیس بک کے بہت سارے فیچرز ابھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں جیسے فیس بک ویڈیو مانیٹائزیشن جس سے ویڈیوز میں اشتہارات چلیں گے اور اس سے ویڈیو بنانے والے پیسے کمائیں گے۔ اس کے علاوہ فیس بک نے برانڈز منیجر کے ذریعے برانڈز اور پبلشرز کو ملانے کے کوشش کی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے پیج پر کسی برانڈ کی طرف سے سپانسرز حاصل کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں فیس بک گروپس سبسکرپشنز سے پیسے کمائیں

ان تمام فیچرز کے بارے میں ہم آپ کو اپڈیٹ کرتے رہیں گے۔ اس بلاگ کو سبسکرائب کر کے آپ ہماری تازہ ترین تحریریں حاصل کر سکتے ہیں۔
اس آرٹیکل کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ہمارا ساتھ دیں۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں