کمپیوٹر کی بورڈ کے بارہ فنکشن کیز یعنی F1 F2 وغیرہ کس کام کے ہوتے ہیں ؟


کمپیوٹر کی بورڈ کے بارہ فنکشن کیز یعنی F1 F2 وغیرہ کس کام کے ہوتے ہیں ؟

کمپیوٹر

فنکشن کیز

آپ میں سے اکثر دوست کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہوں گے، کچھ لوگ باقاعدہ کورس کر کے کمپیوٹر استعمال کرنا سیکھتے ہیں اور کچھ لوگ خود سیکھ جاتے ہیں۔ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے کیبوڑد پر f1 سے لے کر f12 تک کچھ بٹن ہوتے ہیں جنہیں فنکشن کی کہا جاتا ہے۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا استعمال کس چیز کے لئے کیا جاتا ہے؟
اگر آپ نہیں جانتے تو آج جان لیں۔

F1 کا بٹن زیادہ تو مدد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مطلب کہ کسی بھی پروگرام کے لیے ہیلپ سکرین کھولنی ہو تو آپ اسے دبائیں۔

F2 اگر آپ کسی بھی فائل یا فولڈر پر کلک کر کے اگر F2 دبائیں گے تو آپ اس کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔
آپ ماؤس سے بھی یہ کام کر سکتے ہیں مگر f2 سے آپ کا کام جلدی سے ہوجائے گا۔

F3 کسی بھی اپلیکیشن کو استعمال کرتے وقت اگر آپ f3 گے دبائیں تو اس اپلیکیشن کا سرچ بار کھول سکتے ہیں اور اپنی مطلوبہ معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

F4 اور ALTدبانے سے ایک ایک کر کے آپ ونڈوز بند کر سکتے ہیں اور یہی دو بٹن دبا کر آپ اپنا کمپیوٹر بند کر سکتے ہیں۔

F5 اس بٹن سے آپ کسی بھی پیج کو ری فریش یا ری لوڈ کر سکتے ہیں۔

F6 اس بٹن کو دبا کر آپ جلدی سے ایڈریس بار میں پہنچ سکتے ہیں۔

F7 اس بٹن کو دبانے سے کچھ نہیں ہوگا اور اگر آپ ایم ایس ورڈ میں کچھ لکھتے وقت یہ بٹن دبائیں تو آپ اس بٹن کی مدد سے اس لکھی ہوئی بات کی اسپیلنگ اور گرامر کی غلطیاں تلاش کر سکتے ہیں۔

F8 اگر آپ کمپیوٹر کھولتے ہی بوٹ مینیو میں جاکر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس بٹن کو دبا سکتے ہیں۔

F9 یہ بٹن ای میل بھیجنے اور موصول کرنے میں مدد دیتا ہے اور مائیکروسافٹ ورڈ میں ڈاکیومنٹ کو ری فریش کرتا ہے۔

F10یہ بٹن آپ کو کسی بھی اپلیکیشن کا مینیو بار کھول کر دیتا ہے۔
اگر آپ کا ماؤس خراب ہے تو آپ کرسر کیز سے ماؤس کو حرکت کر سکتے ہیں اور شفٹ کے ساتھ F10 دبانے سے ماؤس کا رائٹ کلک کا کام انجام دے سکتے ہیں۔

F11 اس بٹن کو دبانے سے آپ کے کمپیوٹر کا فل سکرین کھل جائے گا اور اسی بٹن سے واپس اپنی اصل حالت میں آ جائے گا۔

F12 اس بٹن کو دبانے سے آپ مائیکروسافٹ ورڈ ڈاکیومنٹ کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں