نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بنیادی سہولیات میسر نہیں ۔ شہباز شریف

نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ شہباز شریف

تحریر : نورالہدی شاہین

اڈیالہ

میاں شہباز شریف نے نگراں وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کو خط لکھا ہے جس میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ واش روم انتہائی گندہ ہے جہاں سے تعفن پھیل رہا ہے۔ مزید بھی بہت ساری شکایتیں کی گئی ہیں۔
نواز شریف کے ساتھ یہ سلوک واقعی قابل مذمت ہے۔
لیکن ذرا غور کریں یہ شکایتی خط کس نے لکھا ہے؟
پنجاب پر 30 سال حکمرانی کرنے والے شہبازشریف نے۔
کس کو لکھا ہے؟
دو تین ماہ کے بے اختیار وزیر اعلی کو۔
سہولیات کس کو میسر نہیں؟ تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف کو۔
اب یہ دونوں بھائی اس قوم کو بتائیں۔ جیلوں میں صاف ستھرے واش روم کی سہولت اگر دستیاب نہیں تو کیا واش روم بنانے اور دیگر اصلاحات سے آپ کو خلائی مخلوق نے روکا تھا؟؟ حالانکہ آپ پہلے بھی ان بدبودار جیلوں کی ہوا کھا چکے تھے۔

اب ذرا سوچیں اس ملک کے جیلوں میں ایک ٹیکس پیئر شہری اور سابق وزیراعظم کے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے تو ایک عام قیدی کی کیا حالت ہوگی۔
تیس سال میں خارجہ پالیسی اپنے ہاتھ میں نہ لے سکے۔ کم از کم جیلوں میں صاف ستھرے واش روم ہی بنا دیتے۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں