موبائل فون کا نیٹ ورک موڈ صرف فور جی پر سیٹ کریں۔

موبائل فون کا نیٹ ورک موڈ صرف فور جی پر سیٹ کریں۔

رحیم بلوچ 

موبائل فون

فور جی

آج کل تمام انڈرائڈ موبائل فونز میں نیٹ ورک موڈ صرف ٹوجی یا تھری جی پر سیٹ کیا جا سکتا ہے مگر کسی موبائل میں یہ آپشن نہیں کہ آپ صرف اور صرف فور جی موڈ پر انٹرنیٹ چلا سکیں۔
بعض اوقات آپ کو خودکار طور پر تھری جی فور جی کی آنکھ مچولی بیزار کر دیتی ہے یا آپ فیس بک یا یوٹیوب وغیرہ پر کوئی لائیو پروگرام کر رہے ہوں تو اس آنکھ مچولی کی وجہ سے پروگرام متاثر ہوتا ہے۔
آج میں آپ کو ایک ایسے ایپلیکیشن کے بارے میں بتانے والا ہوں جس سے آپ اپنا نیٹ ورک موڈ صرف اور صرف فور جی پر سیٹ کر سکتے ہیں۔
اس ایپلیکیشن کا نام فور جی سوچر ہے یہ آپ کو پلے اسٹور پر نہیں ملے گا۔

یہ ایپلیکیشن میں اپنے سامسنگ J5 موبائل فون پر استعمال کرتا ہوں ، میرے پاس بالکل صحیح چل رہا ہے لیکن بعض دوستوں کے موبائل فونز پر کام نہیں کر رہا ، آپ ٹرائی کریں اگر آپ کے موبائل فون پر کام کر رہا ہے تو مجھے ضرور اطلاع دیں ، اگر کام نہ کرے تو بھی اطلاع دیں تاکہ اس کا کوئی اور حل نکال سکیں۔
اس سافٹ ویئر کی خامی یہ ہے کہ اونلی فور جی کرنے پر انٹرنیٹ تو کام کرتا ہے لیکن فون کالز اور ایس ایم ایس کام نہیں کرتے۔ اس لیے جب آپ انٹرنیٹ استعمال نہ کریں تو نیٹ ورک موڈ کو دوبارہ پہلے والے ڈیفالٹ موڈ پہ سیٹ کریں۔

Download 4G Switcher

فور کی سوچر مندرجہ بالا لنک سے ٖڈاؤن لوڈ کر کے اپنے موبائل فون میں انسٹال کریں۔ اس کے بعد اس ایپ کو اوپن کریں۔ اور اس میں نیٹ ورک موڈ کو LTE Only پر سیٹ کر دیں۔

مزید رہنمائی کے لیے آپ مجھے فیس بک پہ فالو کر سکتے ہیں۔

اس پوسٹ کو فیس بک اور ٹویٹر پہ وغیرہ پہ شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں