موبائل اور کمپیوٹر پر آڈیو ریکارڈنگ کے لیے بہترین سافٹ ویئرز

موبائل اور کمپیوٹر پر آڈیو ریکارڈنگ کے لیے بہترین سافٹ ویئرز

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر پروفیشنل آڈیو ریکارڈنگ کے لیے سب سے مشہور و معروف ٹول آڈا سٹی ہے۔ تقریبا تمام وائس اوور آرٹسٹ اور دیگر پروفیشنل لوگ اس سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہیں۔ پروفیشنل ریکارڈنگ کے لیے پروفیشنل مائیک ہونا لازمی ہے اور عام ہیڈفون کے مائیک سے بھی آپ بہترین کوالٹی کی آڈیو ریکارڈنگ بنا سکتے ہیں۔ اس میں مختلف ایفیکٹس ہوتے ہیں ، آواز میں بیس پیدا کرنے ، بیک گراؤنڈ شور ختم کرنے اور آواز میں میوزک مکس کرنے کے ساتھ اس میں بہت سارے فیچرز موجود ہیں۔

Download Audacity

موبائل کے لیے آڈیو ریکارڈنگ سافٹ ویئر

انڈرائڈ موبائل فون پہ آڈیو ریکارڈنگ کے لیے سپریکر اسٹوڈیو نامی ایپلیکشن سب سے بہتر ہے۔ ویسے تو یہ ایک آن لائن ریڈیو سروس ہے جس میں آپ چاہیں تو ریڈیو پروگرامز کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو اس کا پیڈ ورژن خریدنا ہوگا۔ فری ورژن میں صرف پندرہ منٹ کی ریکارڈنگ کی جا سکتی ہیں لیکن اگر آپ کو کسی آڈیشن یا ڈیمو کے لیے کچھ ریکارڈ کرنا ہے تو پندرہ منٹ بھی کافی ہیں ۔ اس میں آف لائن ریکارڈنگ کی سروس موجود ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ اپنی آواز کے ساتھ میوزک بھی شامل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آٹو ڈکنگ کا آپشن آن کریں گے تو آپ کی آواز پر میوزک والیم خودبخود گھٹ جاتا ہے اور چپ ہونے پر میوزک نارمل آواز میں چلتا ہے۔

voice over

Spreaker studio

اگر ہیڈ فون لگائیں گے تو اس ایپلیکشن پر ریکارڈنگ کے دوران میوزک بھی سن سکتے ہیں۔
اس ایپلیکیشن میں مائک کو بند کرنے کا آپشن بھی موجود ہے اس کے علاوہ ایک گانا ختم ہونے پر دوسرا گانا خودکار طور پر چلانے کے لیے آٹو ڈی جے کا آپشن استعمال کریں۔
اور مزے کی بات یہ ہے کہ استعمال کرنے میں بہت ہی آسان ہے۔

Download Spreaker Studio from Playstore

انڈرائڈ کے علاوہ یہ ایپلیکیشن ونڈوز اور آئی فون کے لیے بھی دستیاب ہے۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں