فوٹوگرافی میں روشنی کا استعمال اور درختوں کی فوٹو گرافی

فوٹوگرافی میں روشنی کا استعمال اور درختوں کی فوٹو گرافی

عامر مغل

درختوں کی فوٹوگرافی میں دو اہم نقاط

Tree

درختوں کی فوٹو گرافی

کیا آپ اپنی کمپوزیشن میں درخت / درختوں کو ایک lead subject کے طور لے رہے ہیں؟
یا پھر کیا آپ درخت / درختوں کو supporting subject کے طور پر لے رہے ہیں۔
آپ سب شعوری یا لاشعوری طور جانتے ہیں کہ عموما ایک تنہا درخت ہمیں زیادہ اپیل کرتا ہے۔

درختوں کی تصاویر کا البم فلکر پہ ملاحظہ فرمائیں

فوٹوگرافی میں ایکسپوژر

فوٹو گرافی میں ایکسپوژر exposure کے کنٹرول پر مہارت ہو جائے تو آپ light and shades سے تصویر کا مزاج بدل دیتے ہیں۔ دونوں تصاویر مغرب کے وقت کھینچی ہیں۔ روشن تصویر کا وقت شام 6:57:20 ہے اور دوسری تصویر دس سکینڈ بعد یعنی 6:57:31 پر کھینچی گئی۔ آپرچر f/4 ہے۔ صرف شٹر سپیڈ کا فرق ہے۔ روشن تصویر میں شٹر 1/10 سیکنڈ کا ہے یعنی روشنی زيادہ سینسر پر پڑے اور دوسری تصویر میں شٹر 1/80 سیکنڈ میں گرایا تاکہ دوشنی کم سینسر پر پڑے۔

Exposure

ایکسپوژر

Exposure

ایکسپوژر

فوٹوگرافی میں لائٹ ایفیکٹس کا استعمال

فوٹوگرافی میں (خصوصا پورٹریٹ) جب آپ نے ایک خاص موڈ کے تاثرات ابھارنے ہوں تو آپ low key اور high key لائیٹ ایفکٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ کسی بھی تصویر میں نارمل ٹون normal tone میں تین طرح کے ایریا ہوتے ہیں۔

لائٹ اور وائیٹ ایریا light & white
ڈارک اور بلیک ایریا dark & black
ان دونوں کے درمیان mid tones

"ہائی - کی" ایفکٹ میں آپ وائٹ کو مزید وائٹ اور mid tones کو وائٹ کرتے ہیں۔ "لو - کی" میں آپ اس کے الٹ کرتے ہیں یعنی شیڈوز کو مزید ڈارک اور mid tones کو بلیک کرتے ہیں۔

"ہائی - کی" ایفکٹ سے سے تصویر میں شوخی، امید، ترنگ، پازیٹیوزم، جوانی اور گلیمر کا تاثر ملتا ہے جبکہ "لو - کی" ایفکٹ سے تصویر میں ڈرامائی موڈ، جذبات کی گہرائی، مسٹری، منفیت جیسی چیزوں کا تاثر ملتا ہے۔ لیکن یہ سب کچھ اس پر منحصر ہے موضوع اور تھیم کیا ہے۔

اب ویسے تو ڈیجیٹلی بھی یہ ایفکٹ استعمال ہوتا ہے مگر اس کی اصل "کلیدی روشنی" key light کا استعمال ہے جس کیوجہ سے اس کو high key يا low key بولا جاتا ہے۔

پوسٹ سے منسلک تصویر میں ہائی اور لو key کے استعمال سے تاثرات کی تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔۔

لائٹ

روشنی

Lights

کم روشنی

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں