فوٹوگرافی اور فریمنگ - عامر مغل

  فوٹوگرافی اور فریمنگ

عامر مغل

عکس عامر

عامر مغل

فریمنگ Framing

فوٹو گرافی اور مصوری میں فریمنگ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ فریمنگ کو سمجھنا اچھی فوٹو گرافی کے لیئے بہت ضروری ہے کیونکہ فریمنگ آپکی تصویر کوبنا کچھ آپ کے بتائے ایک عنوان دیے دیتا ہے۔ فریمنگ کی وجہ سے ناظر کی توجہ تصویر کے موضوع subject کیطرف مبذول ہوتی ہے۔ فریمنگ میں آپ سبجیکٹ کونمایاں اور اہم بناتے ہیں، تصویر کو توازن دیتے ہیں اور سبجیکٹ کے ساتھ منسلک غیر ضروری حصوں کو غیراہم کرتے ہیں۔ اس پورے عمل کو فوٹوگرافی کی زبان میں composition کہتے ہیں۔
دراصل تصویر سب سے پہلے آپ کے ذہن میں کمپوز ہوتی ہے۔ ذہن میں موجود اس عکس کوآپ ناظر کے لئیے کیمرے کی فلم یا سینسر پرمنتقل کرتے ہیں اور اس منتقلی کے دوران آپ اپنے پاس موجود ہارڈویئر gears کے وسائل (کیمرہ ، لینز، لائیٹ) کا استعمال کرتے ہیں۔ تصویر کھینچنے سے پہلے آپ کو پتہ ہونا چاہيئے کہ آپ کا سبجیکٹ کیا ہے؟ ، روشنی کا زاویہ اور شدت کیا ہونی چاہئیے؟ ، سبجیکٹ سے منسلک اور کیا کیا چیزیں فریم میں آ رہی ہیں اور انکو کیسے غیر اہم بنایا جائے۔ آئیے فریمنگ کے بارے میں کچھ مزید سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فوٹوگرافی - چند بنیادی وضاحتیں


اصول ثلاثہ Rule of Thirds (افقی و عمودی لائینوں کا grid)

یہ اصول Rule of Thirds صدیوں سے استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ مصورلوگ اسکو اپنی پینٹنگز میں استعمال کرتے رہے ہیں اور اب یہ فوٹوگرافر بھی استعمال کرتے ہیں۔ رول آف تھرڈز کا مطلب ہے کہ تصویر کا فریم تین برابر عمودی vertical اور افقی horizontal حصوں میں تقسیم کر دیا جائے۔

جہاں پہ یہ افقی اور عمودی لکیروں کا grid ایک دوسرے کو کراس کرتا ہے ان انٹرسیکشنز پرتصویر کے حصوں کی لوکیشن اہم ہوتی ہے۔ اس میں عموما subject پہلے انٹر سیکشن پر رکھا جاتا ہے۔ اس سے سبجیکٹ نمایاں ہوتا ہے اور اہم محسوس ہوتا ہے۔ اس grid سے یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ آپ کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ فریم میں موجود دیگر objects کو کتنی جگہ دینی ہے۔ اسی کا ایک حصہ افقی لائینوں اور عمودی لائینوں میں عکس کے کمپونینٹس کو تقسیم کرنا بھی ہوتا ہے۔ پوسٹ میں منسلک مثالوں پر غور کیجئے۔

1- باسفورس اور میرے پورٹریٹ میں رول آف تھرڈ کو فالو کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

فوٹوگرافی

باسفورس

عکس عامر

عامر مغل

2-پہاڑی لینڈ اسکیپ اور مکھی کی فریمنگ میں افقی خطوط کا خیال رکھا گیا ہے۔

photography

پہاڑ

فوٹوگرافی

مکھی

3-درخت اور سڑک کی فریمنگ میں عمودی خطوط کا خیال رکھا گیا ہے۔

road

سڑک

فوٹوگرافی

درخت

.
یاد رہے کہ غیرمتوازن فریمنگ کو کسی بھی فوٹو ایڈیٹرمیں کروپنگ ٹول Crop کے ذریعے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

تصاویر اور خصوصا عمارات کے سٹرکچرز میں Leading Lines کا استعمال ناظر کی توجہ حاصل کرتی ہیں۔ ان جیومیٹریکل لائنز کا استعمال کرنے سے تصویر میں ایک بہترین تاثر ابھرتا ہے۔

نیچے دیے گئے تصاویر کو سمجھئے

لینڈ

لینڈ سکیپ

فریم

عمارت

road

سڑک

فریم

فریمنگ

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں