ایچ ڈی آر فوٹو گرافی

ایچ ڈی آر فوٹو گرافی

عامر مغل

HDR Photos

ایچ ڈی آر

ایچ ڈی آر کا مطلب ہوتا ہے High Dynamic Range. اگر آپ کو تصویر میں موجود پائی جانے والی سٹرکچر details کو، رنگوں کو اور روشنی کے ایفکٹ کو نمایاں clear and vivid کر کے دکھانا ہو تو ہم HDR تکنیک کے ذری‏عے یہ کام کرتے ہیں۔

تصویر کو ایچ ڈی آر بنانے کے لیئے پری پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن (ایچ ڈی آر سافٹ وئیر) دونوں مراحل ضروری ہوتے ہیں۔ پری پروڈکشن میں آپ ایک ہی تصویرکو کم از کم تین مختلف exposures میں کھینچتے ہیں۔ ایک برائٹ یعنی overexposed، ایک ڈارک یعنی underexposed اور ایک دونوں کے درمیان یعنی normal exposed۔

پرو کیمرہ اور سیمی پرو کیمرہ میں برکیٹنگ bracketing کی اصطلاح میں یہ فنکشن آٹو پہ موجود ہوتا ہے۔ ایک ہی تصویر کو تین مختلف ایکسپوژرز میں لینے کے بعد آپ ایچ ڈی آر سافٹ ویئر میں جاتے ہیں اور ان تینوں کو آپس میں اکھٹا merge کر کے ایک ہی تصویر بنا دیتے ہیں جس سے تصویر میں پائی جانے والی details, اور رنگ نکھر کر سامنے آتے ہیں۔

پوسٹ میں منسلک تصاویر میں دیکھئے میں نے پہلے منظر کو تین ایکسپوژرز میں لیا ہے اور اس کے بعد انکو merge کرکے ایچ ڈی آر تصویر بنائی ہے۔

HdR Pics

تین تصویریں ملا کر ایک ایچ ڈی آر بنتا ہے

 

HDR Photos

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں