اپنے وائی فائی کو پڑوسیوں اور ہیکرز سے بچائیں


اپنے وائی فائی کو پڑوسیوں اور ہیکرز سے بچائیں

وائی فائی

وائی فائی

آپ کے گھر کسی نے وائی فائی لگا کر دی ہے مگر آپ کو کس طرح پتا چلے گا کہ اس شخص نے کسی اور کو آپ کا پاسورڈ نہیں دیا؟
آپ کو کس طرح پتا چلے گا کہ جو وائی فائی آپ کے گھر ہے وہ کسی نے ہیک کی ہے اور وہ اسے استعمال کرتا رہتا ہے؟
آپ کو کس طرح پتا چلے گا کہ آپ کے گھر میں کون کون آپ کی وائی فائی آپ کی مرضی کے بغیر استعمال کر رہا ہے؟
ایسے بہت سوالات ہیں جن کا جواب ہر کسی کو نہیں پتا ہوتا۔ تو آج ہم آپ کو چند ایسے ٹولز کے بارے میں بتائیں گے جن کے ذریعے آپ اپنا وائی وائی چوروں اور ہیکرز سے بچا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے اگر آپ موبائل استعمال کر رہے ہیں تو Fing نامی اپلیکیشن ڈاون لوڈ کریں جس سے آپ کو یہ پتا چل جائے گا کہ آپ کی وائی فائی کون استعمال کر رہا ہے۔

اور اگر آپ کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں تو آپ اپنے کمپیوٹر میں Angry ip Scanner
نامی پروگرام ڈاون لوڈ کر کے یہ پتا لگا سکتے ہیں کہ آپ کی وائی فائی کون کون استعمال کر رہا ہے۔
ایسا نہ ہو کہ کوئی اور آپ کے گھر کی وائی فائی استعمال کر رہا ہو اور آپ کو پتا ہی نہ چلتا ہو؟

ایسا نہ ہو کہ کوئی چپکے سے آپ کے گھر کی وائی فائی استعمال کر کے آپ کے گھر والوں کے موبائل کی ہر وہ چیز دیکھتا ہو جو جو وہ اپنے موبائل میں استعمال کر رہے ہیں کیونکہ اگر آپ کسی کو وائی فائی پاسورڈ دیتے ہیں تو وہ آپ کا ڈیٹا ہیک کر سکتا ہے۔

اس لئے پہلے یہ پتہ کروائیں کہ کون کون آپ کی وائی فائی استعمال کر رہا ہے اس کے بعد اگر آپ کو کوئی نا معلوم ڈیوائس نظر آتی ہے جو آپ کی وائی فائی استعمال کر رہا ہے تو جلدی سے اپنی وائی فائی کا پاسورڈ تبدیل کر لیں۔

آپ Net cut نامی اپلیکیشن سے بھی ان کے پاس سے وائی فائی کاٹ سکتے ہیں مگر سب سے آسان اور اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی وائی فائی کا پاسورڈ تبدیل کردیں۔
نیٹ کٹ نامی ایپلیکشن سے آپ ایک اور فائدہ اٹھا سکتے ہیں کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی آپ کا فیملی ممبر بھی وائی فائی یوز کر رہا ہے جس کی وجہ سے آپ کا انٹرنیٹ سلو چل رہا ہے تو آپ نیٹ کٹ سے اس کا آئی پی بلاک کیے بغیر اس کا نیٹ ورک سلو کر سکتے ہیں یا ڈیٹا ٹرانسفر بالکل بند کر سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل کو سوشل میڈیا پہ شیئر کرنا مت بھولیں۔

شکریہ

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں