فیس بک نے ویڈیوز سے پیسے کمانے کے لیے انڈرائڈ ایپ فیس بک کریئٹر متعارف کرا دیا

فیس بک نے ویڈیوز سے پیسے کمانے کے لیے فیس بک کریئٹر ایپلیکیشن متعارف کرا دیا۔

فیس بک ویڈیوز

فیس بک کریئٹرز

فیس بک کریئٹر  آئی فون ایپلیکیشن پچھلے سال لانچ ہوا تھا اب انڈرائٖڈ موبائل فونز کے لیے بھی دستیاب ہے۔

فیس بک کریئٹرز کیا ہے ؟

فیس بک نے پچھلے سال فیس بک فار کریٹرز کے نام سے ایک سروس شروع کیا تھا جو یوٹیوب کریئٹر اسٹوڈیو کے طرح کام کرتا ہے۔ اس میں آپ اپنے ویڈیوز کی مکمل تفصیلات یعنی کتنے لوگوں نے ویڈیو دیکھی ، کتنے پیسے کمائے اور دیگر انسائٹس دیکھ سکتے ہیں۔ چونکہ فیس بک ہر کام شروع کرنے سے پہلے اس کا ٹیسٹ کرتا ہے جسے بیٹا ٹیسٹنگ کہتے ہیں۔ یہ سروس ابھی بھی بیٹا ٹیسٹنگ میں تھا ایڈ بریکس یعنی ویڈیوز میں اشتہارات چلانے کا سلسلہ بھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے اور امریکہ کے چند پیجز اس سے پیسے کما رہے ہیں پاکستان میں وقار زکا کو اس سروس کی ٹیسٹنگ کے لیے پچھلے سال دعوت نامہ ملا تھا لیکن آپ بھی اس سروس میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔ اس سے پہلے اس کا آئی فون ایپلیکیشن دستیاب تھا لیکن اب انڈرائڈ کے لیے بھی متعارف کروایا ہے۔

فیس بک فار کریئٹرز میں رجسٹریشن کا طریقہ

یہ سروس بیٹا ٹیسٹنگ میں ہے لیکن بہت جلد ہر خاص و عام کے لیے دستیاب ہوگا اس لیے آپ اس میں رجسٹر کر سکتے ہیں ، رجسٹریشن کے لیے آپ گوگل پہ فیس بک فار کریئٹرز لکھیں یا اس لنک پہ کلک کریں۔ رجسٹریشن کے لیے اپنی فیس بک آئی ڈی سے لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ اس کے بعد اپنا نام ای میل اور پیج کا لنک دے کر لکھ کر رجسٹر ہوجائیں۔

کیا اس ایپلیکشن سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔

جی ہاں لیکن فی الحال اس ایپلیکیشن میں پیسے کمانے کا آپشن موجود نہیں ہے بہت جلد فیس بک ایڈ بریکس کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس میں ویڈیوز پر اشتہارات دکھائے جائیں گے ۔ فی الح اس ایپلیکیشن سے آپ اپنے پیج کے میسجز ، کمنٹس لائکس اور انسائٹس دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے پیج سے لائیو بھی آ سکتے ہیں مطلب فی الوقت اس سے صرف اپنا پیج مینیج کر سکتے ہیں۔ لیکن بہت جلد اس میں مانیٹائزیشن یعنی پیسے کمانے کے آپشن شامل کیا جائے گا جس کی تفصیلات آپ اسی ایپلیکیشن پر دیکھ پائیں گے۔ فیس ایڈ بریکس سے آپ اپنے ویڈیوز پر اشتہارات چلائیں گے اور لائیو ویڈیوز میں بیس سیکنڈ کے اشتہارات دکھا کر پیسے کما سکیں گے۔

فیس بک کریئٹر ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔

اس حوالے سے یہ تفصیلی مضمون ضرور پڑھیں۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں