انٹرنیٹ پر خریداری کے لیے گھر بیٹھے مفت کریڈٹ کارڈ حاصل کریں

آن لائن خریداری کے لئے گھر بیٹھے مفت کریڈٹ کارڈ حاصل کریں

بہت سے لوگ کریڈٹ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن پیمنٹ کرنے سے قاصر ہیں۔ ایم سی بی نے اس مسئلے کا آسان حل متعارف کروایا ہے۔ اب آپ بغیر کسی بینک اکاؤنٹ کے مفت میں ویزا ڈیبٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں جسے ایم سی لائٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اور گھر بیٹھے یہ مفت کریڈٹ کارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Mcb Lite لائٹ کیا ہے؟

ایم سی بی لائٹ کارڈ دراصل ویزا ڈیبٹ کارڈ ہے. اگر آپ کے پاس کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے اور انٹرنیٹ پر کچھ خریدنا چاہتے ہیں تو پاکستان میں ایم سی بی بہترین آن لائن ادائیگی کا حل ہے۔ یہ کارڈ کسی بھی انٹرنیشنل ویب سائٹس پر پیمنٹ کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
ایم سی بی لائٹ حاصل کرنے کے لئے آپ کو کسی بینک اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ایم سی بی لائٹ کارڈ کے فوائد (خصوصیات)

ایم سی بی لائٹ کارڈ سے آپ دنیا بھر میں پیمنٹس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ آپ گھر بیٹھے کسی بھی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اپنی فیس جمع کر سکتے ہیں ، کسی بھی ویب سائٹ پر خریداری کے لیے استعمال کر سکتے ہیں نیز آن لائن شاپنگ ، ویب سائٹ کے لیے ڈومین ہوسٹنگ خریدنے اور، فیس بک پیج کو بوسٹ کرنے ، پلے سٹور سے ایپلیکیشنز خریدنے ، گوگل ایڈورڈز ، گو ڈیڈی ، بلو ہوسٹ ، علی بابا علی ایکسپریس پر خریداری سے لے کر انٹرنیٹ پر کسی بھی مقصد کے لئے آن لائن ادائیگیوں کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

Mcb Lite Card کارڈ کے لئے درخواست کیسے بھیجیں ؟

گھر بیٹھے ایم سی بی کی لائٹ کارڈ حاصل کرنے کے لئے آپ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ آن لائن درخواست دینے کے لیے یہ فارم بھریں یا آپ آسانی سے رجسٹر کرنے کے لئے ایم سی کی ہیلپ لائن سے رابطہ کر کے اپنی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ آج کل آن لائن فارم پہ کچھ مسائل آ رہے ہیں اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ ہیلپ لائن پہ کال کریں۔

یہ بھی پڑھیں یہ خطرناک ایپلیکیشن انسٹال نہ کریں

اس فارم میں آپ کو اپنا صحیح شناختی نمبر ، تاریخ اجرا اور ختم ہونے کی تاریخ، آپ کی پیدائش، موبائل نمبر، والدین کا نام، آپ کے گھر کا پتہ، میلنگ ایڈریس اور قریب ترین ایم سی بی برانچ کے متعلق درست معلومات دینے ہوں گے۔

(نوٹ: جعلی معلومات فراہم نہ کریں، آپ کی درخواست کی منظوری سے قبل نادرا سے تمام معلومات کی تصدیق کی جائے گی اس کے علاوہ قریبی برانچ ضرور لکھوائیں کیونکہ آپ کا پتہ نہ ملنے پر کارڈ قریبی برانچ کو ڈلیور کی جاتی ہے)

اگر آپ آن لائن فارم کا استعمال کرتے ہوئے پریشانی سامنا کررہے ہیں تو آپ ایم سی بی ہیلپ لائن نمبر (021) 111000622 سے رابطہ کرکے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں.
ایم سی بی نمائندے کو مندرجہ بالا صحیح معلومات یعنی شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر، پیدائش کی تاریخ وغیرہ فراہم کرنے کے بعد آپ کی درخواست جمع کی جائے گی. آپ ایک ہفتے کے اندر اپنے دیے گئے ایڈریس پر ایم سی بی لائٹ کارڈ حاصل کریں گے۔
اکثر اوقات ایڈریس کے بجائے آپ کا کارڈ قریبی بینک میں پہنچا دیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے پتے پر ایک ہفتے کے اندر کارڈ نہیں پہنچتا تو آپ کو ایم سی بی کی طرف سے میسج مل جائے گا کہ آپ قریبی برانچ سے اپنا کارڈ اٹھا لیں۔

ایم سی بی کارڈ ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ

کارڈ حاصل کرنے کے بعد آپ اس میں کسی بھی ایم سی بہ برانچ سے پیسے جمع کر سکتے ہیں۔

پیسے جمع کرنے کے بعد، آپ ایم سی بی ہیلپ لائن پہ کال کر کے اپنے کارڈ کو ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں اور اپنا خفیہ پن حاصل کر سکتے ہیں . پن بنانے کے بعد، آپ کو آن لائن ادائیگی کے لئے آن لائن سیشن کو فعال کرنا ہوگا. پن کوڈ بنانے کے بعد ایم سی کے نمائندے سے آن لائن سیشن ایکٹیویٹ کرنے کی درخواست کریں۔
یاد رکھیں آپ کا موبائل نمبر ہی آپ کا اکاؤنٹ نمبر ہے۔کارڈ ایکٹیویٹ کرنے کے لیے ہیلپ لائن پر اسی نمبر سے کال کرنا ضروری ہے جس موبائل نمبر پہ کارڈ بنایا ہے۔

MCB لائٹ کارڈ میں بیلنس جمع کرنے کا طریقہ

آپ کسی MCB شاخ اور کسی MCB موبائل بینکنگ سروس سے اپنا MCB لائٹ کارڈ ری چارج کر سکتے ہیں. آپ کسی بھی MCB لائٹ صارف کو رقم بھی وصول کر سکتے ہیں. ایم سی بی کے مطابق، ایم سی بی لائٹ ایجنٹ اور ریٹیلر جلد ہی پاکستان کے تمام شہروں میں دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ایزی پیسہ ریٹیلر سے ایم سی بی کارڈ میں پیسے جمع کیے جا سکتے ہیں

ایم سی بی لائٹ کارڈ فیس اور حدود

ایم سی بی کارڈ کی سالانہ فیس تین سو روپے PKR 300 ہے جو آپ کے پہلے ریچارج سے کاٹی جائے گی جبکہ اس کی کوئی رجسٹریشن فیس یا ڈلیوری فیس نہیں ہے. باقی ٹرانزیکشن فیس اور دیگر چارجز کی تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں ایم سی بی ویب سائٹ www.mcb.com.pk

ایم سی بی لائٹ میں رقم جمع کرنے کی حد کم سے کم ایک سو اور زیادہ سے زیادہ پچیس ہزار 25000 ہے لیکن آپ پچیس ہزار سے لے کر پچاسی ہزار تک رقم جمع کرنے کے لیے کے لئے MCB لائٹ 1 اور لائٹ 2 حاصل کرسکتے ہیں.

نوٹ: کسی بھی شخص یا بینکنگ کے افسر سے اپنا ڈیبٹ کارڈ نمبر اور پن کوڈ وغیرہ شیئر نہ کریں.
اگر آپ نے اپنا کارڈ کھو دیا تو، ایم سی بی کی ہیلپ لائن پر کال کر اپنے لائٹ کارڈ کو غیر فعال کرنے کے لیے فوری طور پر رپورٹ کریں.

اس بلاگ کے سبسکرائب کرنے کیلئے ای میل ایڈریس درج کریں اور ای میل کے ذریعے نئی اشاعتوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کریں۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں