بلاگ کے لیے بہترین اور منافع بخش موضوعات

بلاگ کے لیے بہترین اور منافع بخش موضوعات

ویسے تو آپ اپنے دلچسپی کے مطابق اپنے پسندیدہ موضوع پر لکھ کر اپنا شوق پورا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ بلاگنگ سے کچھ کمانا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی پسند کو پس پشت ڈال کر لوگوں کی پسند کا خیال رکھنا ہوگا۔

بلاگ کیسے لکھا جائے

بلاگ کا موضوع

بہت سے لوگ بلاگ شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں موضوع کا تعین کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ اکثر لوگ خبروں یعنی نیوز سائٹس کی طرف توجہ دیتے ہیں جس میں زیادہ کامپیٹیشن ہونے کی وجہ سے مطلوبہ رینکنگ حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نیوز سائٹس کو روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ نہ کیا جائے تو کوئی ٹریفک نہیں آتی۔
آج ہم آپ کو چند ایسے موضوعات کے بارے میں بتائیں گے جن پر لکھ کر آپ بلاگنگ کی دنیا میں اچھا نام کما سکتے ہیں۔

1 صحت

صحت کے موضوع پر لکھنا ہر کسی کے بس کا کام نہیں اگر آپ تھوڑی سی شدھ بدھ رکھتے ہیں تو اس موضوع کو اپنائیں۔ جیسے وزن گھٹانے کے نسخے اور فٹنیس ٹپس وغیرہ ۔ اس موضوع پر آپ کو بے شمار اشتہارات ملیں گے اور مختلف کمپنیاں اپنے ادویات کی تشہیر کے لیے آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

2 آن لائن پیسے کمائیں

گو کہ اس موضوع پر کامپیٹیشن زیادہ ہے مگر پاکستان میں اس موضوع پر بہت کم لکھا گیا ہے۔ اور اب آہستہ آہستہ لوگوں میں شعور آ رہا ہے اور وہ اس حوالے سے سرچ کر رہے ہیں۔ اگر آپ اس موضوع پر منفرد مضامین لکھ سکتے ہیں تو بہت کامیابی مل سکتی ہے۔

3 ٹریول بلاگس

یہ موضوع بہت ہی دلچسپ ہے۔ بہت سے ٹورسٹ پاکستان کا رخ کر رہے ہیں اور وہ اس حوالے سے سرچ کرتے ہیں کہ پاکستان میں کن جگہوں کی سیر کی جائے۔ اگر آپ سیاحت کے بارے میں تھوڑا بہت جانتے ہیں یا چند علاقوں کا ٹور لگا چکے ہیں تو اس موضوع کو اپنائیں۔ اس موضوع پر انگریزی میں لکھنا بہتر رہے گا اس طرح زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کی ویب سائٖٹ پہ آئیں گے۔

4 بیوٹی

خواتین کے لیے اس موضوع پر بلاگنگ کرنا بہتر رہے گا۔ اس موضوع پر پاکستان میں بہت کم لکھا گیا ہے۔ اگر محنت کی جائے تو بہت کامیابی ہوگی اور مختلف کمپنیاں اپنے مصنوعات کی تشہیر کے لیے آپ سے رابطہ کریں گی۔

5 فاریکس ٹریڈنگ

گو کہ پاکستان میں بہت کم لوگ فاریکس ٹریڈنگ کے بارے میں جانتے ہیں لیکن اس موضوع پر سرچ کرنے والوں کی تعداد کافی ہے اور دوسرے ممالک سے ٹریفک کے امکانات موجود ہے۔ اگر آپ فاریکس ٹریڈنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو یہ موضوع آپ کے لیے منافع بخش ثابت ہو سکتا ہے۔

6 کھیل

انڈیا اور پاکستان میں سب سے زیادہ اس موضوع پہ سرچ کیا جاتا ہے خصوصا جب آئی پی ایل یا پی ایس ایل چل رہا ہو تو اس موضوع پر بڑا رش ہوتا ہے۔ اگر آپ کھیل میں رلچسپی رکھتے ہیں تو آپ اپنے پیشن کو پرافٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

7 پراڈکٹ ریویو

اس وقت ہر کوئی موبائل فون یا کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے گوگل پہ سرچ کر کے اس کے بارے میں معلومات اور ریویوز دیکھتا ہے۔ اگر آپ موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، کیمرے اور دیگر چیزوں کے سپیسیفیکیشن اور پرائس لسٹ بنا سکتے ہیں تو اس موضوع پر بہت کامیابی مل سکتی ہے۔

  1. ان موضوعات کے علاوہ اگر آپ انٹرنیشنل ٹریفک حاصل کرنا چاہتے تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، ٹیکنالوجی ، سافٹ ویئر اور ایفلیئٹ مارکیٹنگ کو بھی موضوع بنایا جا سکتا ہے۔

 

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں