ویب سائٹ رینک کرنے کا طریقہ آف پیج ایس ای او

آف پیج ایس ای او

بیک لنک اور کی ورڈز وغیرہ

ویب سائٹ بنانے سے پہلے ویب سائٹ کا لنک اور موضوع ایسا رکھیں جسے لوگ سرچ کرتے ہوں۔ اس کے علاوہ معیاری ڈومین اور ہوسٹنگ خریدیں جن کے سرورز ہمیشہ تیز ہوں اور کبھی سرورز ڈاؤن ہونے کا خدشہ نہ ہو۔ ویب سائٹ بنانے کے بعد آن پیج ایس ای او کے ساتھ کے ساتھ ساتھ یہ بھی یاد رکھیں کہ کوئی پوسٹ لکھنے سے پہلے اس کے Keywords سرچ کریں کہ کس کی ورڈ پر آپ دوسروں سے اچھا لکھ سکتے ہیں۔ کی ورڈز کی رینکنگ اور ان کے متعلق تمام تفصیلات گوگل پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ بیک لنکس بنائیں۔ بیک لنکس یعنی اگر کسی بڑے ویب سائٹ پر آپ کی ویب سائٹ کا لنک دیا ہوگا تو گوگل آپ کی ویب سائٹ کو اہمیت دے گا۔ شروع شروع میں لوگ اچھے رینکنگ والے ویب سائٹوں پہ اپنا لنک شیئر کر کے اپنے ویب سائٹ کی رینکنگ بڑھا دیتے ہیں

لیکن وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے یہ طریقہ اپنایا کہ نو فالو لنک اور ڈو فالو لنک کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اگر کوئی بڑی ویب سائٹ آپ کا لنک شیئر کر کے نو فالو پہ کلک کرے گا تو گوگل آپ کی ویب سایٹ کو اہمیت نہیں دے گا اگر ڈو فالو بیک لنک مل جائے تو ویب سائٹ کی رینکنگ میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ بیک لنک حاصل کرنے کے لیے گیسٹ پوسٹ بھی کیے جا سکتے ہیں یعنی آپ کسی مشہور ویب سائٹ پر بطور مہمان کوئی آرٹیکل لکھ کر آخر میں اپنی ویب سائٹ کا لنک دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس نیوز ویب سائٹ ہے تو گوگل نیوز میں شامل کر سکتے ہیں۔ فیس بک یوٹیوب ٹویٹر پہ ویب سائٹ کا لنک شیئر کرنا بھی بیک لنک تصور ہوگا اس کے علاوہ دیگر مشہور فارمز پر اپنا لنک شیئر کر کے ویب سائٹ کے لیے زیادہ بیک لنکس حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

  1. اگر یہ آرٹیکل پسند آئے تو فیس بک پہ شیئر کرنا مت بھولیں۔ اس کے علاوہ اس ویب سائٹ پر ہمارا فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل لنک بھی دیکھ سکتے ہیں اس بلاگ فالو بھی فالو بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فیس بک پیج مفت میں بوسٹ کریں

جواب دیجئے