کیا کروم براؤزر سے بٹ کوائن بنائے جا سکتے ہیں

کیا کروم براؤزر سے بٹ کوائن بنائے جا سکتے ہیں  ؟

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن مائننگ

بٹ کوائن بنانے کے عمل کو مائننگ کہتے ہیں۔ بٹ کوائن مائننگ کے لیے کمپیوٹرز اعداد و شمار کا تبادلہ کرتے ہیں اور بٹ کوائن کے بلاکس بنتے ہیں۔شروع شروع میں بٹ کوائن مائننگ بہت آسان تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اب اتنا مشکل ہوگیا ہے کہ ایک عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوگیا ہے کیونکہ اب بٹ کوائن کی مائننگ کے لیے ایسے ہائی کوالٹی کمپیوٹرز درکار ہوتے ہیں جن کی قیمت کروڑوں روپے ہوتی ہے۔

ایسے میں بہت سے سافٹ ویئر ایسے ہیں جو بٹ کوائن مائننگ کا لالچ دے کر آپ کے کمپیوٹر کا پروسیسر بٹ کوائن مائننگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ حال ہی میں گوگل کروم براؤزر پر کرپٹو ٹیب کے نام سے ایک extension ریلیز ہوا تھا جسے بٹ کوائن مائننگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ اس ایکٹینشن کو انسٹال کریں گے اور اپنے دوستوں کے انوائٹ کریں گے تو آپ کو بٹ کوائن کے پوائنٹس ملیں گے لیکن ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں آپ کو چھ سات ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔ تب تک آپ کے کمپیوٹر کا ہروسیسر ڈیمیج ہوچکا ہوگا۔ یعنی وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کے پروسیسر سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔

جب آپ اس ایکٹینشن کو انسٹال کرتے ہیں تو آپ کا کمپیوٹر بالکل سلو ہوجاتا ہے اور سارا پروسیسر بٹ کوائن مائننگ میں استعمال ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر اور کوئی ویب سائٹ یا سافٹ ویئر آپ کو بٹ کوائن مائننگ آفر کرے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ کے پروسیسر کا بیڑا غرق کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ بٹ کوائن سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو بٹ کوائن کی خرید و فروخت سے بٹ کوائن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بٹ کوائن سے پیسے کمانے کا مکمل طریقہ اس آرٹیکل میں پڑھیں۔

بٹ کوائن کے متعلق تفصیلات

جواب دیجئے