کسی بھی ویب سائٹ کی سپیڈ رینکنگ اور تھیم چیک کریں

  • کسی بھی ویب سائٹ کی سپیڈ رینکنگ اور تھیم چیک کریں

گوگل پیج اسپیڈ انسائٹس سے سپیڈ چیک کریں

ویب سائٹ کی اسپیڈ اور پرمانس چیک کرنے کے لیے گوگل کی طرف سے یہ ٹول بنایا گیا۔ آپ اس پر اپنی ویب سائٹ کا لنک ڈال کر ویب سائٹ پرمانس چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو اسپیڈ بہتر بنانے کے لیے مشورے بھی دیتا ہے کہ آپ کس طرح سپیڈ بڑھا سکتے ہیں اور آپ کی سائٹ کے کون کون سے سکرپٹ زیادہ ٹائم لے رہے ہیں۔ اگر آپ کی ویب سائٹ کی اسپیڈ 80 سے زیادہ ہے تو اس کا مطلب آپ کی ویب سائٹ پرفامنس بہتر ہے اور میں سبز رنگ کا نشان آئے گا ۔ 80 سے کم سپیڈ پر زرد رنگ اور 60 سے کم پر سرخ نشان نظر آئے گا جس کا مطلب آپ کی ویب سائٹ سپیڈ گوگل کے معیار کے مطابق کم ہے۔

https://developers.google.com/speed/pagespeed/insights/

 ورڈپریس تھیم ڈیٹیکٹر سے تھیم اور پلگ ان چیک کریں

اگر آپ کو کوئی ورڈپریس تھیم پسند آئے اور آپ اس کا نام معلوم کرنا چاہتے ہیں یا یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کسی ویب سائٹ پر کون کون سے پلگ ان استعمال ہورہے ہیں تو یہ ٹول بہترین ہے۔ بس اس ویب سائٹ کا لنک ڈال کر چیک کریں اگر ویب سائٹ ورڈپریس پر ہوگا تو اس کی تمام تفصیلات فراہم کرے گا کہ اس ویب سائٹ نے کون کون سے پلگ ان انسٹال کیے ہیں۔ تھیم کس نے بنایا فری تھیم ہے یا پریمیم ۔ وغیرہ وغیرہ

wpthemeetector.com

الیگزا  سے رینکنگ چیک کریں

ویب سائٹ کی رینکنگ کے متعلق جاننے کے لیے اس وقت بڑی بڑی کمپنیاں الیگزا کا استعمال کرتی ہیں۔ الیگزا سائٹ انفارمیشن میں اپنی ویب سائٹ کا لنک دے کر تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ کسی شخص یا کمپنی کو اپنے ویب سائٹ کی تفصیلات الیگزا رینکنگ وغیرہ بطور ثبوت پیش کر سکتے ہیں۔

www.alexa.com/siteinfo

اگر یہ آرٹیکل پسند آئے تو فیس بک پہ شیئر کریں اور اس بلاگ کو فالو کرنا مت بھولیں۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں