ویب سائٹ رینکنگ بذریعہ آن پیج ایس ای او

آن پیج ایس ای او

سرچ انجن آپٹیمائزیشن

ویب سائٹ یا بلاگ بنانے کے بعد سب سے اہم چیز ٹیمپلیٹ یعنی ویب سائٹ کا تھیم ہے۔ سب سے پہلے کوئی ایسا تھیم منتخب کیجیے جو سرچ انجن فرینڈلی اور رسپانسو تھیم ہو۔ رسپانسو تھیم وہ ہوتے جو کمپیوٹر اور موبائل دونوں پر فٹ آتے ہوں۔ اس کے ساتھ تھیم زیادہ لوڈنگ نہ کرے اس سے ویب سائٹ جلدی سے کھل جائے۔ تھیم میں ایک سائیڈ بار ہونا لازمی ہے۔ تھیم سادہ ہو زیادہ رنگین نہ ہو۔ تھیم میں سے غیر ضروری ویجگیٹس نکال باہر کیجیے۔
اس کے بعد گوگل پیج سپیڈ انسائٹ سے پیج کا سپیڈ چیک کیجیے۔

 یہ بھی پڑھیں آف پیج ایس ای او
تھیم منتخب کرنے کے بعد کچھ ضروری پلگ انز انسٹال کیجیے جو کہ ویب سائٹ کی ایس ای او کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ ورڈپریس کے لیے Yoast Seo نامی پلگ ان انسٹال کریں۔ جو سب سے بہترین ہے۔ پلگ ان کے سیٹنگز میں جا کر اپنی ویب سائٹ کو گوگل سرچ انجن میں شامل کیجیے۔ اگر آپ ورڈپریس استعمال نہیں کرتے تو گوگل ویب ماسٹر ٹولز یعنی گوگل سرچ کنسول میں اپنی ویب سائٹ شامل کیجیے۔ یوسٹ ایس ای او پلگ انسٹال کرنے کے بعد جب آپ کوئی آرٹیکل لکھیں گے تو یہ آپ کو بتاتا جائے گا کہ آپ نے فلاں فلاں جگہ پر غلطی کی ہے۔ پوسٹ لکھنے سے پہلے یہ ضرور دیکھیں کہ اس موضوع پر کتنا لکھا گیا ہے اور کن الفاظ سے گوگل پر لوگ سرچ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کاپی پیسٹ سے پرہیز کیجیے اگر کہیں سے کوئی اقتباس کاپی کی ہو تو اس کا لنک بطور حوالہ دیں۔ پوسٹ لکھتے وقت سب سے پہلے ہیڈنگ لکھیں۔ یعنی اگر آپ کوئی پوسٹ لکھ رہے ہیں کاپی کر کے ویب سائٹ پہ شایع کر رہے ہیں تو اس کے اوپر والی لائن کو ہائی لائٹ کر کے ورڈپریس کے ایڈیٹر میں ہیڈنگ پر کلک کریں جیسا کہ تصویر میں دیا گیا ہے۔ ہیڈنگ کے نیچے سب ہیڈنگ دیں یعنی پوسٹ کا نچوڑ چند الفاظ میں بیان کریں اس کے بعد پیرا گراف لکھیں ہر پیرا گراف ڈیڑھ سو الفاظ سے زیادہ کا نہ ہو اور سب سے اہم بات کہ کوئی آرٹیکل تین سو الفاظ سے کم نہ ہو۔ پوسٹ کے نیچے پوسٹ کا منفرد میٹا ڈیسکرپشن لکھنا چاہیں تو ٹھیک نہیں تو گوگل پوسٹ کے پہلے پیرا گراف کو ڈیسکرپشن تصور کرے گا۔ اس کے بعد فوکس کی ورڈ یعنی آپ نے کس موضوع پر یہ پوسٹ لکھا ہے کی ورڈ میں ایک دو الفاظ لکھیں کہ سرچ انجن کس لفظ پر فوکس کر کے آپ کے آرٹیکل دکھا سکے۔ اس کے بعد پوسٹ کو مطلوبہ کیٹگری میں رکھیں اور چند ٹیگز شامل کریں۔ ٹیگ سے مراد آپ نے جس موضوع پہ آرٹیکل لکھا ہے ان کو ہائی لائٹ کریں تاکہ سرچ انجن اسی حساب سے پوسٹ کو دکھا سکے۔ اس کے بعد فیچرڈ امیچ یعنی پوسٹ پر کور فوٹو دیں۔ جب آپ یوسٹ ایس ای او سبز لائٹ نظر آئے تو اس کا مطلب ہے آپ نے ایس ای او کے معیار کے مطابق آرٹیکل لکھا ہے۔
اس کے علاوہ اپنے آرٹیکلز کو اے ایم پی میں تبدیل کیجیے گوگل اے ایم پی سے موبائل فونز پر ویب سائٹ تیزی سے کھلتے ہیں اور گوگل اے ایم پی ویب سائٹ کی رینکنگ میں اضافہ کر رہا ہے۔ اے ایم پی سیٹنگز کے لیے یہ آرٹیکل پڑھیں۔

گوگل اے ایم پی

icon-aside

جواب دیجئے