ورڈپریس پلگ ان سے ویب سائٹ کو سرچ انجن میں شامل کریں۔

ورڈپریس پلگ ان سے ویب سائٹ کو سرچ انجن میں شامل کریں۔

یوسٹ ایس ای او پلگ

ویب سائٹ یا بلاگ بنانے کے بعد اسے سرچ انجنز میں شامل کرنا لازمی ہوتا ہے۔ اگر آپ ورڈپریس استعمال کرتے ہیں تو یوسٹ ایس ای او نامی یہ پلگ ان بہترین ہے۔ گوگل ویب ماسٹر میں اپنی ویب سائٹ کو بہتر طریقے سے شامل کرنے کے لیے یہ پلگ ان بے حد مقبول ہے۔
پلگ ان انسٹال کرنے کے بعد سب سے پہلے گوگل سرچ کنسول میں جا کر اپنی پراپرٹی یعنی ویب سائٹ شامل کریں۔ جب آپ اپنی ویب سائٹ کا لنک شامل کریں گے تو آپ کو ویریفائی کرنا پڑے گا کہ آپ اس ویب سائٹ کے مالک ہیں۔ ویریفیکیشن کے بہت سے طریقے ہیں آپ ایچ ٹی ایم ایل پہ کلک کر کے وہ کوڈ کاپی کر کے اپنے ورڈپریس کے ایس ای او سیٹنگز میں جا کر گوگل ویب ماسٹر کے خانے میں وہ کوڈ ڈال کر سیٹنگز سیو کریں۔

پلگ ان انسٹال کرنے کے بعد اس کے Configuration میں جائیں وہاں سب سے پہلے یہ سلیکٹ کہ آپ کی ویب سائٹ مکمل تیار ہے یا ابھی اس پر کام ہو رہا ہے۔ اس کے بعد اپنی ویب سائٹ کا نام ڈیسکرپشن لکھیں اس کے بعد ویب سائٹ کا ڈھانچہ منتخب کریں یعنی اگر بلاگ ہے تو بلاگ پر کلک کریں اور ضروری معلومات فیس بک ٹویٹر آئی ڈی وغیرہ کا لنک بھی شامل کریں کیونکہ یہ پلگ ان گوگل کو آپ کی ویب سائٹ کا تعارف اچھے طریقے سے پیش کرتا ہے۔ اس کے بعد یہ پلگ ان گوگل سرچ کنسول سے لنک کروائے گا اور گوگل سرچ الگ ٹیب میں کھل جائے گا گوگل سرچ کنسول میں لاگ ان ہوں گے تو وہاں ایک کوڈ نظر آئے گا وہ کوڈ کاپی کر کے پلگ ان میں ڈالیں اس کے بعد آپ کے تمام ویب سائٹوں کا لنک نظر آئے جو سرچ کنسول میں شامل کیے تھے۔ آپ اپنا مطلوبہ ویب سائٹ سلیکٹ کر کے آگے بڑھیں اور سیٹ اپ کو کو ختم کریں۔ تقریبا چوبیس گھنٹوں کے اندر آپ کا ویب سائٹ گوگل سرچ میں شامل ہوجائے گا۔

اس پلگ ان سے نہ صرف آپ اپنے بلاگ کو گوگل سرچ انجن میں ڈال سکتے ہیں بلکہ سرچ انجن کے معیار کے مطابق آرٹیکلز بھی لکھ سکیں گے۔ کیونکہ جب آپ آرٹیکل لکھیں گے تو وہاں یہ آپ کی غلطیاں اور آرٹیکل کو بہتر بنانے کا طریقہ بتاتا رہے گا۔ اس کے علاوہ آرٹیکل کا میٹا ڈسکرپشن اور فوکس کی ورڈ بھی ڈال سکتے ہیں۔
اگر آپ کا آرٹیکل گوگل سرچ کے مطابق لکھا ہوگا تو وہاں سبز رنگ کا نشان نظر آئے گا اور اگر تھوڑا اچھا ہوگا تو زرد رنگ کا نشان اگر بالکل خراب طریقے سے لکھا ہوگا تو سرخ رنگ کا نشان نظر آئے گا۔

اس پلگ ان کو انسٹال کرنے کے لیے ورڈپریس پہ سرچ کریں یا یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے اپنی ورڈپریس سائٹ پہ اپلوڈ کریں۔

Download Yoast Seo plugin

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں