اپنی ویب سائٹ کے لیے مفت ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ حاصل کریں

Free SSL Certificate

اپنی ویب سائٹ کے لیے مفت ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ حاصل کریں

ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ بلاگر پر مفت حاصل کریں

ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ کیا ہے۔

کسی بھی ویب سائٹ کے لیے SSL Certificate لازمی حیثیت رکھتا ہے۔ایس ایس ایل کا مطلب ہے Secure Socket Layer. یہ ایک سیکیورٹی سرٹیفکیٹ ہوتا ہے جس کی مدد سے ویب سائٹ اور صارف کے درمیان ڈیٹا کا محفوظ تبادلہ ہوتا ہے۔ جس ویب سائٹ پر یہ سرٹیفکیٹ نہیں ہوتا اس پر صارفین کا ڈیٹا مثلا کریڈٹ کارڈ آئی پی ایڈریس وغیرہ محفوظ نہیں ہوتے۔ زیادہ تر ویب سائٹ یہ سرٹیفکیٹ کے استعمال کرتے ہیں۔ گوگل بھی ایسے ویب سائٹس کو ترجیح دیتا ہے جو ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے ویب سائٹس ہیک ہونے یا ہر قسم کے وائرسز سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ اپنی ویب سائٹ پر گوگل اور صارفین کا بھروسہ قائم رکھنے کے لیے ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ خریدنا پڑتا ہے۔
لیکن اگر آپ کی ویب سائٹ بلاگر یعنی بلاگسپاٹ پر ہے تو گوگل آپ کو یہ سرٹیفکیٹ مفت فراہم کرتا ہے۔

 

ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ کی پہچان

ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ کی پہچان یہ ہے کہ جن ویب سائٹس پر SSL Certificate نہیں ہوتا ان کے شروع میں http لکھا ہوتا ہے اور ایس ایس ۷ایل سرٹیفکیٹ والی ویب سائٹ پر https لکھا ہوتا ہے۔ یعنی s کا اضافہ ہوتا ہے۔ جب آپ سرٹیفکیٹ والی ویب سائٹ براؤزر میں کھولیں گے تو https کا رنگ سبز ہوجائے گا اور اس کے سامنے ایک تالا بھی نظر آئے گا جس کے سامنے Secure لکھا ہوگا۔ جن ویب سائٹس پر سبز رنگ کا https یا تالا نہیں ہوتا ان پر اپنا کریڈٹ کارڈ نمبر یا دیگر ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔

 

بلاگر پر ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ کیسے لگائیں

اگر آپ بلاگر استعمال کرتے ہیں اور کوئی ڈومین نہیں خریدا تو آپ کے بلاگ پر یہ سرٹیفکیٹ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ لیکن اب گوگل نے یہ سہولت ان لوگوں کے لیے بھی فراہم کیا ہے جنہوں نے ڈومین بھی خریدا ہوا ہے اور ہوسٹنگ بلاگر کی استعمال کر رہے ہیں۔
جیسا کہ اس ویب سائٹ کا ڈومین گو ڈیڈی سے خریدا گیا ہے اور ہوسٹنگ بلاگر کی ہے۔
تو سب پہلے آپ www کے بجائے   draft.blogger.com پہ جائیں۔ اور اپنے بلاگ کے سیٹنگز میں جائیں۔ Basic Setting میں Https Availability کو Yes کر دیں اس کے نیچے Https Redirect کو Yes کر دیں۔ اگر نیچے Yes کا آپشن نظر نہیں آ رہا تو پانچ منٹ بعد دوبارہ کوشش کریں جیسے ہی آپ http Redirect کو Yes کریں گے تو آپ کے ویب سائٹ پر ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ لگ جائے گا۔ اب اپنی ویب سائٹ کھول کر دیکھیں اس میں https کا رنگ سبز نظر آئے گا اس کے ساتھ ایک تالا بھی نظر آئے گا.
اگر آپ بلاگر کے بجائے کوئی اور ہوسٹنگ استعمال کرتے ہیں تو ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ خریدنے کے لیے اپنے ڈومین پرووائیڈر یعنی جہاں سے ڈومین خریدا ہے وہاں سے خرید سکتے ہیں یا پھر کسی بھی مقبول ایس ایس ایل ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔
نوٹ : ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ لگانے کے بعد کچھ مدت کے لیے آپ کے ویب سائٹ کی ٹریفک میں کمی آئے گی کیونکہ آپ ویب سائٹ https یعنی محفوظ سرورز پر منتقل کیا جائے گا جس کی وجہ سے گوگل دوبارہ آپ کی ویب سائٹ کو انڈیکس کرے گا۔
دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں