ویب سائٹ بنانے کا طریقہ مفت ہوسٹنگ کے ساتھ

ویب سائٹ بنانے کا طریقہ

ویب سایٹ یا بلاگ بنانے کا طریقہ۔

ویب سائٹ بنانے کے سب سے ضروری چیز ڈومین اور ہوسٹنگ ہیں۔ ڈومین سے مراد ویب سائٹ کا لنک یا ایڈریس ہوتا ہے جو کہ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو سے شروع ہو کر ڈاٹ کام یا ڈاٹ نیٹ وغیرہ پر ختم ہوتا ہے۔ اور ہوسٹنگ وہ گودام جس میں آپ اپنا سامنا یعنی ویب سائٹ کا ڈیٹا محفوظ رکھتے ہیں۔

ڈومین کی قیمت پاکستانی کرنسی کے مطابق سالانہ ایک ہزار سے لے کر پندرہ سو تک ہوتی ہے جبکہ ہوسٹنگ کی قیمت ماہانہ پانچ چھ سو ہوتی ہے۔ تمام ویب سائٹ سالانہ دس سے بارہ ہزار ڈومین اور ہوسٹنگ کی مد میں خرچ کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک مفت ڈومین ہوسٹنگ کے بارے میں بتائیں گے جو کہ پریمیم یعنی پیسوں سے خریدی ہوئی ہوسٹنگ کا مقابلہ کرتا ہے۔
ویب سائٹ بنانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے ڈومین خریدنا ہوگا جو کہ پاکستان میں پہلے سال کے لیے صرف ننانوے روپے آپ خرید سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ اور تکنیکی معلومات نہیں ہے اور آپ ایک اپنے بزنس کے لیے معیاری ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کر کے ہم سے مناسب قیمت میں ویب سائٹ بنوائیں۔

ننانوے روپے میں ڈومین خریدنے کا طریقہ اس مضمون میں پڑھیں۔

اپنی ویب سائٹ کے لیے صرف ننانوے روپے میں ڈومین خریدیں

ڈومین خریدنے کے بعد آپ اس لنک پہ جا کر مفت ہوسٹنگ حاصل کر سکتے ہیں۔

فری ہوسٹنگ

اس لنک پر کلک کرنے کے بعد سائن اپ پر کلک کریں۔ سائن اپ پر کلک کرنے کے بعد وہاں تین چار سرورز کے نام آئیں گے مثلا آسٹن ، بوسٹن ، میامی ، دہلی وغیرہ۔ آپ ان میں سے کوئی بھی سرور سلیکٹ کریں اور آرڈر پہ کلک کریں اس کے بعد اپنا ڈومین لکھیں یعنی جو ڈومین آپ نے خریدا ہے اس کا لنک لکھیں۔ ڈومین ایڈریس لکھنے کے بعد ایک فارم آئے گا۔ اس میں اپنا نام ، ای میل ، پتہ ، فیس بک آئی ڈی کا لنک لکھیں۔ اس کے علاوہ اپنا پاسورڈ لکھیں اور یہ بھی لکھیں کہ آپ کی ویب سائٹ کس موضوع پر ہے۔اس کے بعد ان کے شرائط و ضوابط پر ایگری پہ ٹک کر کے اپنی درخواست بھیجیں
درخواست بھیجنے کے بعد آپ کو ایک ای میل آئے گا کہ جب آپ تیار ہوں تو ہمیں ٹکٹ بھیجیں
ٹکٹ بھیجنے کا مطلب ان کو پیغام بھیجنا ہے اور تیار ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنا ڈومین کو اس نام سرور پر فارورڈ کریں جس سرور پر آپ نے ہوسٹنگ بنائی ہے۔
نام سرور کچھ اس طرح کے ہوتے ہیں

  • Austin1.viewen.com

  • Austin2.viewen.com

جب آپ اپنے ڈومین کے سیٹنگ میں نام سرور ایڈ کریں تو اس کے بعد اپنے ہ

وسٹنگ اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوجائیں یعنی ہوسٹنگ اکاؤنٹ کی درخواست بھیجتے وقت جو ای میل اور پاسورڈ استعمال کیا تھا اس سے لاگ ان ہوجائیں۔

لاگ ان ہونے کے بعد وہاں سینڈ ٹکٹ کے آپشن پر کلک کر کے ایک ٹکٹ بھیجیں یعنی ان کو یہ پیغام بھیجیں کہ آپ تیار ہیں لہذا ہوسٹنگ اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کر دیں۔ اس کے بعد وہ آپ سے کچھ سوال پوچھیں گے کہ آپ کی فیس بک آئی ڈی اپنی ہے، ڈومین جہاں سے خریدا ہے اس کا سکرین شاٹ بھیجیں کہ واقعی آپ اس ڈومین کے مالک ہیں ، کیا آپ شرائط و ضوابط قبول ہیں آپ کی ویب سائٹ کس موضوع پہ ہوگی۔
ان تمام سوالوں کے جواب بھیجنے کے بعد آپ کی ہوسٹنگ بحال ہوگی۔ اور آپ لاگ ان ہو کر پروڈکس پر کلک کر کے اپنی ہوسٹنگ کے سی پینل یعنی کنٹرول پینل میں داخل ہوسکتے ہیں۔
اب آپ کے پاس ہوسٹنگ اور ڈومین موجود ہے۔ اب آپ چاہیں تو کوئی بھی سروس استعمال کر سکتے ہیں یعنی فورم بنا سکتے ہیں ای میل سروسز یا دیگر انٹرنیٹ سائٹس بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ ویب سائٹ یا بلاگ بنانا چاہ رہے ہیں تو ورڈپریس انسٹال کریں۔ویب سائٹ اور بلاگ کے لیے ورڈپریس ایک بہترین سروس ہے اس وقت آدھے سے زیادہ بلاگرز اور ویب سائٹس ورڈپریس استعمال کرتے ہیں۔ کیونکہ ورڈپریس کے ذریعے آپ اپنے ویب سائٹ میں تمام فیچرز استعمال کر سکتے ہیں۔ ورڈپریس کے ذریعے اپنی مرضی کا ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔ ورڈپریس پر آپ کو کسی قسم کی کوڈنگ کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ہر سروس کے لیے پلگ ان موجود ہے۔ ورڈپریس کے ذریعے آپ اپنا آن لائن سٹور بھی بنا سکتے ہیں۔ نیز ایک معیاری ویب سائٹ کے لیے ورڈپریس بہترین انتخاب ہے۔

ویون آپ کو مفت ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ بھی دیتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیںایس ایس ایل سرٹیفکیٹ کیا ہے
کنٹرول پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد وہاں بہت سے ایپلیکیشن آئیں گے۔ نیچے ورڈپریس لکھا ہوگا۔ ورڈپریس پر کلک کر کے انسٹال پر کلک کریں۔ یہاں بھی ایک فارم کی طرح کھلے گا۔ پہلے خانے میں اپنا پروٹوکول سلیکٹ کریں۔ Http یا https://www
یعنی ویب سائٹ سے پہلے ڈبلیو ڈبلیو لگائیں۔ دوسرے خانے میں آپ کی ویب سائٹ کا لنک ہوگا۔ تیسرے خانے میں wp لکھا ہوگا۔ آپ وی پی کو مٹا کر اس خانے کو خالی چھوڑ دیں۔
اس کے بعد نیچے اپنی ویب سائٹ کا نام ڈیسکرپشن اور ای میل لکھیں۔
اس کے نیچے یوزر نام اور پاسورڈ لکھیں۔ یہ یوزر نام اور پاسورڈ یاد رکھیں کیونکہ بعد میں ویب سائٹ کو منیج کرنے کے لیے یہی یوزر نام اور پاسورڈ استعمال کریں گے۔
اس کے نیچے ویب سائٹ کا تھیم سلیکٹ کریں۔ کوئی بھی تھیم سلیکٹ کریں بعد میں اپنی پسند کا تھیم انسٹال کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد انسٹال پر کلک کریں۔ لو جی آپ کا ویب سائٹ تیار ہے۔ اب آپ ویب سائٹ کے کنٹرول پینل میں جانے کے لیے ویب سائٹ کے لنک کے بعد wp-admin لکھیں۔ مثلا

www.Urduzameen.com/wp-admin
اب یہاں اپنا یوزر نام اور پاسورڈ لکھیں جو ورڈپریس انسٹال کرتے وقت دیے تھے۔
اب آپ کسی بھی وقت لاگ ان ہو کر اپنی ویب سائٹ میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کا ڈیزائن تھیم پلگ ان اور تمام سیٹنگز کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ بنانے کے بعد ایک اچھا سا تھیم ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں۔ اس کے بعد مینو بنائیں۔ کیٹیگریز بنائیں۔ اباؤٹ پیج بنائیں اور پرائیویسی پالیسی کا پیج بنائیں۔ اس کے بعد ضروری پلگ ان انسٹال کریں۔ مثلا رابطہ فارم۔ یوسٹ ایس ای او ، جیٹ پاک وغیرہ ۔ پلگ انز کے بارے میں ایک الگ مضمون اس ویب سائٹ پر بہت جلد شایع کریں گے ۔
یوسٹ ایس ای او سے اپنی ویب سائٹ کو گوگل سرچ میں داخل کریں۔ اس کے بعد آرٹیکلز لکھنا شروع کریں۔ ویب سائٹ کو روزانہ اپڈیٹ کرتے ہیں۔ تیس چالیس آرٹیکلز لکھنے کے بعد گوگل ایڈسینس کے لیے اپلائی کر کے اپنی ویب سائٹ سے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔

گوگل ایڈسینس اپروو کرنے کا طریقہ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

ایڈسینس اپرو کرنے کا طریقہ

اس آرٹیکل کو فیس بک پہ شیئر کرنا مت بھولیں۔

 

اگر آپ معیاری اور پروفیشل ویب سائٹ بلاگ وغیرہ بنانا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کر کے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں