مشتاق احمد یوسفی کی تمام کتابیں ڈاؤن لوڈ کریں

مشتاق احمد یوسفی

مشتاق احمد یوسفی کی تمام کتابیں ڈاؤن لوڈ کریں

موبائل اور کمپیوٹر پر کتابیں ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں کتابیں پڑھنے کا یہ طریقہ معلوم نہیں۔
آج کل بعض مشہور کتابیں ایپلیکیشن کی صورت میں دستیاب ہیں لیکن پی ڈی ایف میں کتابیں پڑھنے کا مزہ ہی اور ہے۔ جن لوگوں کو نہیں پتہ کہ پی ڈی ایف کتابیں کس طرح پڑھتے ہیں تو ایڈوب ریڈر نامی یہ سافٹ ویئر موبائل یا کمپیوٹر میں انسٹال کریں اس کے بعد کوئی بھی کتاب پی ڈی ایف فائل میں ڈاؤن لوڈ کر کے اوپن کریں۔
ایڈوب ریڈر ڈاؤن لوڈ کریں۔
Download Adobe Reader

مشتاق احمد یوسفی

اردو مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی سے کون واقف نہیں۔ آپ 4 اگست 1923 کو راجھستان کے ضلع ٹونک میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی تشریف لے آئے۔ ان دنوں کراچی میں ہیں۔ کافی عرصے سے علیل ہیں۔ اللہ تعالی انہیں رو بہ صحت کرے۔ آمین۔
ابن انشا اور ظہیر فتح پوری نے کہا تھا کہ ہم طنز و مزاح کے عہد یوسفی میں جی رہے ہیں۔ یوسفی صاحب نے اس بات کا جواب اپنے مخصوص انداز میں دیا کہ عہد یوسفی سے مراد وہ زمانہ جس میں ہر شخص کا دامن آگے سے پھٹا ہوا ہے اور ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا دامن پیچھے سے پھٹا ہو۔
یوسفی صاحب نے بہت کم کتابیں لکھی ہیں۔ ابن انشا نے ایک دفعہ لکھا تھا کہ یوسفی صاحب کی کتاب منگوائی ہے اور ابھی تک پڑھی نہیں کیونکہ اگر پڑھ لیا تو ختم ہوجائے گا اور اگلے دس سال تک یہ کوئی کتاب نہیں لکھیں گے۔
یوسفی صاحب کی پانچ کتابیں شایع ہوچکی ہیں۔ بھاری جملوں اور مشکل الفاظ کی وجہ سے یوسفی صاحب کو ایک عام قاری کے لیے سمجھنا بہت مشکل ہے لیکن آہستہ آہستہ یوسفی صاحب کا جادو بولنے لگتا ہے اور پھر جی چاہتا ہے کہ کاش یوسفی صاحب نے اور بھی کتابیں لکھی ہوتیں۔ یوسفی صاحب ہنس ہنس کر رلانے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔ ان کی کتابیں پڑھنے کے بعد شعور کی کھڑکیاں کھلنے لگتی ہیں۔ ان کا مزاح محض تفریح نہیں بلکہ با مقصد ہوتا ہے اور پڑھنے والے کو کچھ نہ کچھ حاصل ہوتا ہے۔

چراغ تلے از مشتاق احمد یوسفی

چراغ تلے یوسفی صاحب کی پہلی کتاب ہے۔ اس کتاب میں پڑیے گر بیمار ، چارپائی اور کلچر , کرکٹ , جنون لطیفہ اور کافی جیسے مضامین شامل ہیں۔ یوسفی صاحب کے چٹکلے , پیروڈی ، اور نوک جھوک جگہ جگہ آدمی کو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک جگہ لکھتے ہیں کہ مرد کی پسند وہ پل صراط ہے جس پر کوئی موٹی عورت چل نہیں سکتی۔

چراغ تلے ڈاؤن کریں
Download Charagh Talay By Yousufi PDF

خاکم بدہن از مشتاق یوسفی

آدم جی ایوارڈ یافتہ کتاب خاکم بدہن یوسفی کی سب سے بہترین کتاب ہے۔ یوسفی نے خاکم بدہن کے دیباچہ میں لکھا ہے کہ ’’حس مزاح انسان کی چھٹی حس ہے یہ ہو تو انسان ہر مقام سے آسان گزر جاتا ہے ۔
خاکم بدہن میں مشتاق احمد یوسفی کے سیزر ماتاہری اور مرزا ، بارے آلو کا کچھ بیاں ہو جائے ، ہوئے مر کے ہم جو رُسوا ، ہل اسٹیشن اور چند تصویرِ بُتاں جیسے بہترین مزاحیہ مضامین شامل ہیں
Download Khakam Badahan By Yousufi PDF

زرگزشت

مشتاق احمد یوسفی صاحب بینکنگ پیشے سے وابستہ رہے۔ اس کتاب میں انہوں اپنی بینکنگ کیریئر کی سرگزشت لکھی ہے جسے سوانح نوعمری اور زرگزشت کا نام دیا ۔ اس میں مزاح کے ساتھ ساتھ رومانیت بھی ہے۔ ایک جملہ ملاحظہ فرمائیں ایک ماڈرن لڑکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں ’’ لباس ایسا کہ شیرخوار بچہ بھی دیکھ کر بلک اٹھے ‘‘۔
Download Zarguzisht By Yousufi PDF

 آب گم

آب گم کو مشتاق احمد یوسفی نے اپنا بہترین کتاب کہا ہے۔ آب گم میں مزاح کے ساتھ سنجیدگی بھی شامل یوجاتی ہے جس سے پڑھنے والا ہنستے ہنستے رونے لگتا ہے اور پھر اچانک روتے روتے قہقہہ لگانے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

Dowbload Aab e Gum By Yousufi PDF

شام شعر یاراں از مشتاق احمد یوسفی

شام شعر یاراں یوسفی صاحب کی آخری کتاب ہے جو دوہزار چودہ میں شایع ہوئی ہے۔ اہل ذوق کا کہنا ہے کہ یہ کتاب یوسفی صاحب کو مجبور کر کے شایع کیا گیا ہے اس میں یوسفی صاحب کی مختلف تقاریر سے اقتباسات اٹھا کر شایع کیے گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے محض کتاب چھپوا کر پیسے بٹورنے کے لیے یوسفی صاحب کا نام استعمال کیا گیا ہے۔ یہ کتاب کاپی رائٹ کی وجہ سے پی ڈی ایف میں دستیاب نہیں لیکن آپ آن لائن خرید سکتے ہیں کتاب کی قیمت بارہ سو روپے ہے۔

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں