موبائل کو روٹ کرنے کے فائدے یا نقصان

How to root android in urdu

موبائل کو روٹ کرنے کے فائدے یا نقصان

موبائل کو کیسے روٹ کریں

روٹ کیا ہے ؟

زیادہ تر لوگ روٹ کے متعلق جانتے ہیں لیکن کچھ لوگ جانتے کہ روٹ کیا ہے اور جو جانتے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ روٹ موبائل کے لیے کوئی خطرناک چیز ہے۔ آج ہم آپ کو روٹ کے فوائد اور نقصانات کے ساتھ ساتھ آپ کو انڈرائڈ موبائل کو روٹ کرنے کا طریقہ بھی بتائیں گے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ایک موبائل فون بنانے والے کو موبائل استعمال کرنے والے سے زیادہ کنٹرول حاصل ہوتا ہے یعنی موبائل سافٹ ویئر کو جس طرح چاہے اسی مطابق ڈھال سکتا ہے۔ لیکن استعمال کرنے والے کے پاس محدود اختیار ہوتا ہے وہ سسٹم کی طرف سے دیئے گئے سافٹ ویئر کو ایڈٹ یا ڈلیٹ نہیں کر سکتا۔ اسے سسٹم کے فولڈرز تک رسائی نہیں ہوتی۔ ایک عام یوزر اور سپر یوزر میں یہی فرق ہوتا ہے۔

اگر آپ اپنے موبائل کے سسٹم کے تمام اختیارات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو موبائل کو روٹ کرنا پڑتا ہے۔ روٹ کرنے کے بعد آپ کو سپر یوزر کے اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ یعنی آپ کوئی بھی سسٹم ڈلیٹ کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ تمام خفیہ سیٹنگز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
موبائل فون کے علاوہ لوگ کمپیوٹرز کو بھی روٹ کر کے اپنی پسند کے سافٹ ویئرز استعمال کرتے ہیں۔

روٹ کے فوائد

روٹ کرنے کے بہت سے فائدے ہوتے ہیں روٹ کرنے کے بعد آپ کو تمام سسٹم فولڈرز تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ اس سے آپ کسی بھی سسٹم کی ترمیم کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کے موبائل کی فون میموری بہت کم ہے اور سسٹم کی طرف سے بہت سے فضول ایپ جو خوامخواہ آپ کی میموری پر بوجھ ہوتے ہیں تو آپ روٹ کے ذریعے ان کو ڈلیٹ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ اپنے وائی فائی کا Mac ایڈریس چینج کر سکتے ہیں۔ چائنہ کے یا کیو موبائل وغیرہ کا Imei بھی چینج کر سکتے ہیں۔ موبائل کا سافٹ ویئر تبدیل کر سکتے ہیں ۔ موبائل فون کا سسٹم فونٹ تبدیل کر سکتے ہیں۔
موبائل سکرین اپنے کمپیوٹر پر آسانی سے شیئر کر سکتے ہیں۔
اپنی پسند کے سکرپٹ یا پیچ انسٹال کر سکتے ہیں۔ وائی فائی پاسوڈز ہیک کر سکتے ہیں۔ یا پہلے سے محفوظ پاسورڈ نکال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر وہ ایپ استعمال کر سکتے ہیں جو روٹ سے چلتا ہے۔ روٹ کے ذریعے آپ بیٹری ٹائمنگ میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔
لیکن روٹ کا مطلب یہ نہیں کہ روٹ کرتے ہی آپ کو یہ تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ہر کام کے لیے آپ کو اس کا سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرنا پڑے گا اور اس سافٹ ویئر کو روٹ فولڈر تک رسائی کی اجازت دینی ہوگی۔

روٹ کے نقصانات

روٹ کے نقصانات بہت کم ہیں اگر آپ expert ہیں تو کوئی نقصان نہیں۔ اگر آپ کے موبائل کی وارنٹی موجود ہے تو وارنٹی ضائع ہوگی کیونکہ کمپنی روٹ شدہ موبائل  claim نہیں کرے گا۔ چونکہ روٹ کے بعد آپ تمام سیٹنگز میں با اختیار ہوتے ہیں اس لیے اگر آپ نے غلطی سے کوئی ضروری سسٹم فولڈر یا ایپ ڈلیٹ کر دیا تو موبائل کو دوبارہ سافٹ ویئر کرنا پڑے گا۔
خالی روٹ کرنے سے کوئی نقصان نہیں جب تک آپ کوئی فولڈر یا ایپ ڈلیٹ نہیں کریں گے۔

روٹ کرنے کا طریقہ

انڈرائڈ موبائل فون کو روٹ کرنے کے لیے آپ کو روٹ کرنے والا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتا ہے۔ بعض موبائل فون ایپلیکیشن سے روٹ ہوجاتے ہیں لیکن نئے version کے موبائل فونز کو کمپیوٹر سے روٹ کرنا پڑتا ہے۔
روٹ کے لیے بہت سے سافٹ ویئر موبائل اور کمپیوٹر کے لیے دستیاب ہیں لیکن یہ آپ کو پلے اسٹور پر نہیں ملیں گے۔

مثال کے طور پر ہم یہاں Kingroot ایپ سے روٹ کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔ سب سے پہلے www.kingroot.net سے اس apk فائل ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں۔ اس کو اوپن کریں اور موبائل کو انٹرنیٹ سے کنیکٹ کریں۔ اب try root پہ کلک کریں۔ موبائل روٹ ہونا سٹارٹ ہوجائے گا جب سو فیصد مکمل ہوجائے گا تو سمجھ لیں موبائل فون روٹ ہوگیا ہے اور آپ کے موبائل میں ایک ایپ SuperSu کے نام سے انسٹال ہوجائے گا۔ اسی سپر یوزر کو انسٹال کرنا روٹ کہلاتا ہے۔ اب آپ کوئی بھی روٹ سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کر کے سپر یوزر کی اجازت سے مکمل اختیارات حاصل کرتے ہیں۔
اگر موبائل پر روٹ ہونا ناکام ہوجائے تو اسی ایپ کی کمپیوٹر ایپلیکیشن انسٹال کر کے کمپیوٹر سے روٹ کریں۔ اگر آپ کو یہ ایپ سمجھ نہ آئے تو دیگر ایپلیکیشنز استعمال کریں جیسے iroot یا Framaroot وغیرہ جو موبائل اور کمپیوٹر دونوں کے لیے استعمال کریں۔

جواب دیجئے