تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Monday, 22 January 2018

اپنے انڈرائڈ موبائل فون کا سکرین کمپیوٹر پہ کنٹرول کریں۔

January 22, 2018

Share Mobile screen on pc

اپنے انڈرائڈ موبائل فون کا سکرین کمپیوٹر پہ کنٹرول کریں۔

اپنے انڈرائڈ موبائل کا سکرین اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر شیئر کرنے کے لیے آپ کے پاس Chrome براؤزر ہونا لازمی ہے۔

عام طور پر موبائل فون کا سکرین کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر شیئر کرنے کے لیے موبائل فون کو روٹ کرنا پڑتا ہے۔ چند موبائل فونز کے ساتھ ایک مخصوص کیبل ملتا ہے جس سے موبائل فون کا سکرین کمپیوٹر پر دیکھا جا سکتا ہے۔
لیکن آج کی اس آرٹیکل ہم آپ کو بنا کسی روٹ بغیر کسی مخصوص ڈیوائس یا کیبل کے صرف ڈیٹا کیبل کے ذریعے اپنے انڈرائڈ موبائل فون کا سکرین شیئر کرنے کا بلکہ موبائل کو کمپیوٹر پہ کنٹرول کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔

اپنے انڈرائڈ موبائل کا سکرین اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر شیئر کرنے کے لیے آپ کے پاس Chrome براؤزر ہونا لازمی ہے۔
گوگل کروم براؤزر کھولیں گوگل میں سرچ کریں Vysor ۔
دراصل Vysor کروم براؤزر کا ایک Extension ہے اور یہ صرف Chrome ہی میں انسٹال ہوتا ہے۔ جب آپ سرچ کریں گے تو سب سے اوپر کروم ویب اسٹور نظر آئے گا اس پہ کلک کریں وہاں وائزر ایکسٹینشن کا پیج کھلے گا جس میں اس کی تفصیلات ہوں گی اوپر دائیں جانب add to Chrome کے آپشن پر کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کریں۔ ڈاؤن مکمل ہونے کے بعد یہ کروم براؤزر میں انسٹال ہوجائے گا۔
اب براؤزر کو ایک مرتبہ بند کر کے دوبارہ کھولیں ۔ Chrome براؤزر میں اوپر کی طرف بائیں کونے میں چند رنگین نقطے نظر آتے ہی جس  میں کروم سے منسلک ایپلیکیشن ہوتی ہیں اس لسٹ میں Vysor ایپ نظر آئے گا۔

اب وائزر کو اوپن کریں اور اپنے موبائل فون کو ڈیٹا کیبل کے ذریعے کمپیوٹر سے منسلک کریں۔ یاد رہے موبائل فون کے Developer سیٹنگز میں USB debugging کا آپشن ضرور آن کریں. اگر آپ کے موبائل میں Developers Option نہیں ہے تو موبائل فون کے About میں جا کر Build Number پر پانچ چھ مرتبہ کلک کریں پھر ڈیویلپر آپشن نظر آئے گا۔
ڈیویلپر آپشن میں USB debugging آن کر کے موبائل فون کو کمپیوٹر سے کنیکٹ کریں۔ اب Vysor میں جا کر Find a Device پر کلک کریں۔ آپ کے موبائل فون کا نام نظر آئے گا اس پر کلک کر کے اوکے کر دیں۔
اس کے بعد اپنے موبائل فون میں ایک آپشن آئے گا یعنی اجازت نامہ آئے گا اس ایپلیکیشن کو اجازت دے دیں۔ اس پر اوکے کر دیں گے تو آپ کے موبائل فون میں بھی وائزر ایپ خودبخود انسٹال ہوجائے گا اور اس کے ساتھ ہی موبائل کا سکرین کمپیوٹر پر نظر آئے گا۔

اب آپ اپنے موبائل کو کمپیوٹر پر کنٹرول کر سکتے ہیں یعنی اگر آپ کمپیوٹر پہ موبائل کی سکرین پر کلک کریں گے تو موبائل پر بھی کلک ہوجائے گا۔


مزید اس طرح کی آرٹیکلز کے لیے اس ویب سائٹ کو فالو کرنا مت بھولیے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
 
فوٹر کھولیں