اپنی ویب سائٹ کے لیے صرف ننانوے روپے میں ڈومین خریدیں

Get .com domain in 0.99$

اپنی ویب سائٹ کے لیے صرف ننانوے روپے میں ڈومین خریدیں

یاد رکھیے ڈومین کی قیمت ننانوے روپے ہے اور ٹیکس انیس روپے ہے اس لیے آپ کے اکاؤنٹ میں ایک سو اٹھارہ روپے کا ہونا لازمی ہے۔

کسی بھی ویب سائٹ کے لیے ڈومین اور ہوسٹنگ لازمی حیثیت رکھتے ہیں۔ یوں تو سینکڑوں ڈومین موجود ہیں لیکن معیاری اور مقبول ڈومین ڈاٹ کام ہے۔ ڈومین فراہم کرنے والی کمپنیوں میں Godaddy کا نام سر فہرست ہے۔ عام طور پر ڈاٹ کام ڈومین کی سالانہ فیس پاکستانی کرنسی کے مطابق ایک ہزار سے پندرہ سولہ سو تک ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو صرف ننانوے روپے میں ڈاٹ کام ڈومین خریدنے کا طریقہ بتائیں گے جو کہ معیاری ڈومین کمپنی گو ڈیڈی سے خریدا جا سکتا ہے۔
گو ڈیڈی ڈومین فراہم کرنے والی امریکی کمپنی ہے۔ گوڈیڈی کو اپنے معیار پر پورا بھروسہ ہوتا ہے اس لیے وہ پہلے سال کے لیے ڈومین کی قیمت 0.99$ یعنی صرف ننانوے روپے رکھتا ہے اور پہلے سال کے بعد ڈومین کی پوری فیس لیتا ہے۔ اور لوگ معیار کی وجہ سے ہر سال ڈومین کی فیس ادا کرتے ہیں۔ ڈومین خریدنے کے بعد مفت ہوسٹنگ خریدنے کا طریقہ اس مضمون مین پڑھیں

پیمنٹ کیسے کریں۔

ڈومین خریدنے کے لیے آپ کے پاس ویزا ڈیبٹ کارڈ یا ماسٹر کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔ اگر آپ بینک اکاؤنٹ کھولنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو Jazzcash کا ویزا ڈیبٹ کارڈ بنوائیے جو صرف تین سو روپے میں بنتا ہے۔ یاد رکھیے ڈومین کی قیمت ننانوے روپے ہے اور ٹیکس انیس روپے ہے اس لیے آپ کے اکاؤنٹ میں ایک سو اٹھارہ روپے کا ہونا لازمی ہے۔
 
ڈومین کیسے خریدیں
 
سب سے پہلے گوگل میں سرچ کریں Godaddy 99 cent domain یا اس لنک پر جائیے۔
یہاں اپنا مطلوبہ ڈومین سرچ کیجیے یعنی آپ جو ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں اس کا لنک درج کریں مثال کے طور www.urduzameen.com
اگر آپ کا مطلوبہ ویب سائٹ پہلے سے موجود ہے تو لنک تبدیل کرکے دوبارہ سرچ کریں۔ اب سرچ لسٹ میں بہت سے ڈومین آئیں گے جن کی قیمت ننانوے روپے لکھی ہوگی آپ ڈاٹ کام ڈومین سلیکٹ کریں اور اسے  cart میں ڈال دیں اب Continue To Cart پہ کلک کریں۔
آ گے آپ کے سامنے بہت سے آپشن اور آفر ہوں گے کہ اس ڈومین کے لیے سیکیورٹی سرٹیفکیٹ ، ای میل وغیرہ لے لیں یا دیگر آفرز جن کی فیس الگ ہوتی ہے۔ آپ سب پہ No Thanks سلیکٹ کر دیں۔ اب بھی آپ کے ڈومین کی قیمت ایک ہزار سے زائد ہوگی لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں  بس آپ دوسال کے بجائے ایک سال کی رجسٹریشن سلیکٹ کریں۔ ایک سال کی رجسٹریشن سلیکٹ کرنے کے بعد بھی ڈومین کی قیمت نو سو ننانوے روپے نظر آئے گی لیکن پریشان نہ ہوں۔
اس کے نیچے لکھا ہوا ہوگا
 Do Have a  coupon promo code
اب یہاں آپ کوپن کوڈ پہ کلک کریں گے تو آپ سے کوپن کوڈ مانگا جائے گا۔ آپ درج ذیل کوپن کوڈ درج کریں گے تو ڈومین کی قیمت کم ہو صرف ننانوے روپے ہو جائے گی۔ کوپن کوڈ یہ ہے۔

cjcgnc99

اس وقت یہ کوڈ کام کر رہا ہے اگر کبھی یہ کوڈ قبول نہ ہو تو آپ گوگل پہ گوڈیڈی کوپن کوڈ سرچ کر کے کوئی کوڈ لگا دیں۔
کوپن کوڈ قبول ہونے کے بعد ڈومین کی قیمت ننانوے روپے ہوجائے گی اور انیس روپے ٹیکس شامل کرنے کے بعد پوری قیمت صرف ایک سو اٹھارہ روپے ہوگی۔
اب اس کے نیچے رجسٹر پر کلک کر کے اپنا یوزر نام ، ای میل ، پاسورڈ درج کر کے آگے بڑھیے۔ اس کے بعد Payment پر کلک کیجیے ۔ اپنا مکمل نام پتہ شہر ملک وغیرہ لکھنے کے بعد نیچے اپنا ڈیبٹ کارٖڈ نمبر اور پن کوڈ وغیرہ درج کیجیے۔
کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ درج کرنے کے بعد آگے جانے سے پہلے تصدیق کیجیے کہ آپ کا کرنسی کونسا ہے۔  ویب سائٹ کے سب سے نیچے بائیں جانب جہاں زبان کا آپشن ہے وہاں کرنسی کا آپشن بھی ہے اگر آپ پاکستانی بینک اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں تو کرنسی Pkr کر دیں اس کے بعد آگے بڑھیں۔ آپ کے اکاؤنٹ سے ایک سو اٹھارہ روپے کی رقم کاٹی جائے گی اور ایک تصدیقی ای میل بھی موصول ہوجائے گی۔
لو جناب اب آپ اپنی ڈومین کے مالک ہیں اب آپ اسے اپنی ویب سائٹ پر ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
ڈومین ٹرانسفر یا کسی بھی ترمیم کے لیے آپ کسی بھی وقت گو ڈیڈی کی ویب سائٹ پر لاگ ان ہو کر ڈومین کی سیٹنگ کر سکتے ہیں۔

جواب دیجئے