ویب سائٹ کی رینکنگ بڑھائیں گوگل اے ایم پی سے

Google Amp Urdu

 

گوگل اب موبائل پر جلد لوڈ ہونے والی ویب سائٹ کو ترجیح دے گا

 

گوگل نے ان تمام ویب سائٹس کی رینکنگ کو بڑھانے کا معیار تبدیل کرتے ہوئے موبائل اسپیڈ اور اے ایم پی ویب سائٹس کے لیے خصوصی اعلان کیا ہے ۔ جولائی دو ہزار اٹھارہ سے ان تمام ویب سائٹ کی رینکنگ بڑھائی جائے گی جو موبائل پر تیزی سے کھلتے ہیں۔

 

جیسے جیسے موبائل فون صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے بڑے پیمانے پر تمام ویب سائٹ اپنے ویب سائٹ کو موبائل فرینڈلی بناتے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موبائل فون پر ویب سائٹ کی لوڈنگ اسپیڈ کو خاص ترجیح دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے انسٹنٹ آرٹیکلز ، ایپل کمپنی نے ایپل نیوز اور گوگل نے گوگل اے ایم پی یعنی Accelerated Mobile Pages نامی سہولت متعارف کروایا تھا۔
ان سہولیات کی وجہ سے موبائل فون پر ان ویب سائٹس کی سپیڈ دس گنا تیز ہوگئی جنہوں نے اپنے ویب سائٹ کو اسی سسٹم کے مطابق ڈھال لیا تھا۔
فیس بک انسٹنٹ آرٹیکلز سے کسی بھی ویب سائٹ کے آرٹیکل فیس بک کے اندر رہتے ہوئے پڑھے جاسکتے ہیں اور تیزی سے کھلتے ہیں ایپل نیوز بھی موبائل پر تیزی کے ساتھ کھلتی ہے۔
گوگل اے ایم پی بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
گوگل نے موبائل اسپیڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے چند ویب سائٹس کی رینکنگ میں اضافہ کیا تھا اور اے ایم پی استعمال کرنے والوں کو خصوصی ترجیح دی۔ اس کے ساتھ ساتھ گوگل نیوز پر بھی اے ایم پی ویب سائٹس کو شامل کیا جا رہا ہے۔
گوگل نے موبائل پر تیزی سے کھلنے والی ویب سائٹ کو Mobile First کے تحت انڈیکس کیا تھا۔ اس بار گوگل نے ان تمام ویب سائٹس کی رینکنگ کو بڑھانے کا معیار موبائل اسپیڈ رکھنے اور اے ایم پی ویب سائٹس کے لیے خصوصی اعلان کیا ہے ۔ جولائی دو ہزار اٹھارہ سے ان تمام ویب سائٹ کی رینکنگ بڑھائی جائے گی جو موبائل پر تیزی سے کھلتے ہیں۔ اگر کسی slow ویب سائٹ میں معیاری اور منفرد مواد موجود ہے تو گوگل اس کی رینکنگ برقرار رکھے گا۔
گوگل اے ایم پی کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے۔
عام طور پر کوئی بھی ویب سائٹ موبائل پر کھلتی ہے تو اس ویب سائٹ کے اشتہارات کیٹیگریز تصویریں حالیہ اور پرانی تحریریں نظر آنے کی وجہ سے دیر سے لوڈ ہوتی ہے۔ لیکن اے ایم پی سیٹ اپ کرنے کے کے بعد اس پیج پر صرف آرٹیکل نظر آتا ہے اس لیے یہ جلدی سے لوڈ ہوتے ہیں۔
گوگل اے ایم پی کی پہچان یہ ہے کہ موبائل فون سے سرچ کرتے وقت جس آرٹیکل میں Bolt کا نشان نظر آتا ہے وہ تیزی سے کھلتا ہے۔ مثال کے طور پر تصویر ملاحظہ فرمائیے۔
Google Amp Example
گوگل اے ایم پی کیسے استعمال کریں
گوگل اے ایم پی کی ورڈپریس پلگ ان موجود ہے جس سے ورڈپریس پر آسانی کے ساتھ سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے جبکہ دیگر ویب سائٹس پر چند کوڈنگز کے ذریعے کسی آرٹیکل کو اے ایم پی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
بلاگر پر بھی تھیم میں چند تبدیلیوں کے بعد اے ایم پی استعمال کی جا سکتی ہے۔
دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں