تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Thursday, 18 January 2018

اب فیس بک پر یوٹیوب کی طرح ویڈیوز سے پیسے کمائیں

January 18, 2018

Facebook For Creators

اب فیس بک پر  یوٹیوب کی طرح ویڈیوز سے پیسے کمائے جائیں گے۔

فیس بک نے حال ہی میں ایک نئی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جسے فیس بک فار کریئٹرز Facebook For Creators کا نام دیا گیا ہے۔


فیس بک پر پیسے کمانے کے کئی طریقے پہلے سے موجود ہیں جیسے فیس بک آڈینس نیٹ ورک سے انڈرائڈ یا آئی فون ایپلیکیشنز پر اشتہارات دکھا کر پیسے کمانا یا فیس بک انسٹنٹ آرٹیکلز کے ذریعے اپنی ویب سائٹ کے آرٹیکلز میں اشتہارات دکھا کر پیسے کمانا لیکن فیس بک نے حال ہی میں ایک نئی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جسے فیس بک فار کریئٹرز Facebook For Creators کا نام دیا گیا ہے۔
فیس بک فار کریئٹرز یوٹیوب کے Creator Studio کی طرح کام کرے گا جس میں صارفین اپنی ویڈیوز کی ترمیم کر سکیں گے۔ فیس بک فار کریئٹرز کی آئی او ایس ایپلیکشن لانچ ہوچکی ہے جبکہ انڈرائڈ ایپلیکیشن تیاری کے مراحل میں ہے۔
فیس بک کی اس نئی سروس میں ویڈیوز اپلوڈ کرنے یا لائیو ویڈیوز براڈکاسٹ کرنے پر اشتہارات چلیں گے جس سے وصول ہونے والی آمدنی کا پچپن فیصد حصہ ویڈیو بنانے والے کو دیا جائے گا۔

اہلیت کا معیار


فیس بک فار کریٹرز فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اس لیے اہلیت کا کوئی حتمی معیار مقرر نہیں ہے۔ مغربی ممالک میں جو لوگ اس سروس کی آزمائش کے لیے مدعو کیے گئے ہیں ان کے لیے اہلیت کا معیار یہ ہے کہ جس پروفائل یا پیج پر کم از کم دوہزار فالوورز ہوں اور لائیو آنے پر اسے بیک وقت کم سے کم تین سو لوگ دیکھیں تب اسے اہل قرار دیا جاتا ہے۔ سروس مکمل طور پر شروع ہونے پر بھی اہلیت کا یہی معیار ہوگا یا تبدیل ہوجائے گا اس حوالے سے فی الحال کوئی اطلاع نہیں۔

فیس بک فار کریٹرز میں شامل ہونے کا طریقہ


فیس بک فار کریئٹرز میں شامل ہونے کے لیے اس لنک پہ جائیں
یہاں لاگ ان ہو کر اپنا ای میل ایڈریس اور یوٹیوب چینل , انسٹا گرام یا ٹویٹر آئی ڈی کا لنک دے کر اس سروس میں شامل ہوجائیں۔
چونکہ فیس بک نے یہ سروس فی الحال آزمائشی طور پر شروع کیا ہے  اس لیے چند مخصوص ممالک کے لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے۔ شاید فیس بک نے جزوی طور پر اس لیے شروع کیا ہے تاکہ شامل ہونے کے بعد لوگ اپنے فالورز کو بڑھائیں اور ویڈیوز بنانے اور لائیو آ کر اپنے آڈینس کو ذہنی طور پر تیار کر سکیں۔ جیسے ہی یہ سروس باقاعدہ طور پر شروع ہوگی تو پھر ہر خاص و عام کے لیے دستیاب ہوگی۔
لائیو ویڈیوز میں ہر پانچ منٹ کے بعد تشہیری وقفہ یعنی ایڈ بریک لیا جا سکتا ہے جو کہ پندرہ سیکنڈ پر مشتمل ہوگی۔ اور ویڈیو دیکھنے والا اسے skip نہیں کر سکے گا۔
اس کے علاوہ صارفین اپنے فیس بک پیج پر Video Creator کا تھیم بھی لگا سکتے ہیں جو ویٖڈیو کریٹرز کے لیے بنایا گیا ہے۔اپنے پیج پر ویڈیو کریٹرز تھیم لگانے کے لیے پیج کے سیٹنگ میں جا کر تھیم سلیکٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد پیج کے Publishing Tools میں ویٖڈیوز کو ایڈٹ کر کے ان میں یوٹیوب کی طرح تھمبنل ٹیگ اور ڈسکرپشن بھی دیا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں اب کریٹرز کے لیے مفت میوزک بھی فیس بک کی طرف سے دیا جا رہا ہے جس سے صارفین فیس کی مفت میوزک لائبریری سے اپنی ویڈیوز میں میوزک لگا سکتے ہیں۔
یہ میوزک لائبریری بھی فیس بک پیج کے پبلشنگ ٹولز میں دستیاب ہے۔ یاد رہے کہ یہ میوزک صرف فیس بک پر مفت استعمال کیا جا سکتا ہے باقی دیگر ویب سائٹس پر شیئر کرنے سے کاپی رائٹ کے زمرے میں آئے گا۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
 
فوٹر کھولیں