تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Sunday, 28 January 2018

کسی بھی وائی فائی نیٹ ورک کا پاسورڈ معلوم کریں

January 28, 2018

How To Find Wife Passwords

کسی بھی WiFi ڈیوائس کا پاسورڈ معلوم کریں۔


وائی فائی پاسورد نکالنے کا طریقہ



اس وقت پاکستان میں زیادہ تر Ptcl موڈیم سے Wifi استعمال کی جاتی ہے یا مختلف موبائل نیٹ ورکس کے Wingle سے وائی فائی استعمال کی جاتی ہے۔اگر آپ کے گھر میں Ptcl کا روٹر موجود ہیں اور کسی فیملی ممبر نے اس پاسورڈ چینج کر دیا  اور اس کا پاسورڈ نکالنا چاہتے ہیں یا کسی Wingle Cloud وغیرہ کا پاسورڈ آپ بھول گئے ہوں اور وہ ڈیوائس آپ کے پاس موجود ہے تو ان صورتوں میں پاسورڈ نکالنا بہت ہی آسان ہے۔
اس کے علاوہ کچھ لوگ پاسورڈ بتاتے تو نہیں مگر موبائل پر لگا کر دیتے ہیں۔اب کسی نے آپ کے موبائل پر پاسورڈ لگا کر دیا اور آپ وہ پاسورڈ معلوم کرنا چاہتے ہیں تو یہ تمام طریقے ہم آپ کو بتانے والے ہیں۔

پی ٹی سی ایل روٹر کا پاسورڈ معلوم کرنا


عام طور پر  پی ٹی سی ایل روٹر یا کسی بھی ڈیوائس کے پیچھے کمپنی کی طرف سے دیا گیا default پاسورڈ موجود ہوتا ہے لیکن بعد میں اسے تبدیل کیا جاتا ہے۔ اگر پی ٹی سی ایل روٹر آپ کے پاس موجود ہے تو آپ اسے Reset کر کے default پاسورڈ استعمال کریں۔پی ٹی سی ایل روٹر یا موڈیم کو Reset کرنے کے لیے ہر موڈیم کے پیچھے ایک چھوٹا سا سوراخ ہوتا ہے جسے آپ کسی سوئی یا ماچس کی تیلی سے دس سیکنڈ دبائیں گے تو آپ کا موڈیم Reset ہوجائے گا اور آپ اس کے پیچھے دیا گیا default پاسورڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ یاد رہے reset بٹن کو دباتے وقت موڈیم کا چارجر سے کنیکٹ ہونا ضروری ہے بغیر کرنٹ کے reset نہیں ہو سکتا۔

کسی Wingle کا پاسورڈ معلوم کرنا


موڈیم یا روٹرز کی طرح دیگر وائی فائی ڈیوائس بھی reset ہوتے ہیں۔ آپ کسی بھی ونگل مثلا پی ٹی سی ایل ایوو ونگل، جیز تھری جی ونگل ، زونگ فورجی ونگل ، ایوو چار جی وغیرہ کا ڈھکن کھول کر دیکھیں۔اس میں ایک چھوٹا سا سوراخ سوراخ ہوتا ہے جسے کسی سوئی سے دبا کر reset کر کے کمپنی پاسورڈ استعمال کریں۔
اس کے لیے اس ونگل کو پاور بینک یا چارجر یا لیپ ٹاپ وغیرہ سے کرنٹ دینا یعنی آن کر کے اس سوراخ کے بٹن کو دبانا لازمی ہے۔

تیسرا طریقہ


اگر آپ کے موبائل میں پہلے سے کوئی پاسورڈ محفوظ ہے اب آپ کسی اور ڈیوائس پر وہ پاسورڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں اگر آپ کا موبائل روٹ شدہ ہے تو آپ انڈرائڈ ایپلیکیشن کے ذریعے آسانی سے نکال سکتے ہیں۔


اگر آپ بغیر روٹ کے پاسورڈ نکالنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے وہ موبائل میں جس پر وائی فائی چل رہا ہے اس میں براؤزر کھولیں اور براؤزر میں یہ ہندسے لکھیں یعنی اس لنک پہ جائیں۔
بعض پی ٹی سی ایل روٹرز میں یہ لنک کام نہیں کرتا اگر یہ لنک کام نہ کرے تو اس لنک سے کوشش کریں۔
اب آپ کے سامنے ایک پینل کھلے گا جس میں آپ کو یوزر نام اور پاسورڈ لگانا ہے۔ 
آپ یہ لگائیں گے

User Name : Admin
Password : Admin

زیادہ تر روٹرز یا ونگلز کا پاسورڈ اور یوزر نام ایڈمن ہوتے ہیں۔ جبکہ کچھ روٹرز پر یوزر نام یہی ہوتا ہے لیکن پاسورڈ الگ ہوتا ہے۔ اگر یہ پاسورڈ نہ لگے تو روٹر کے پشت میں موجود پانچ ہندسوں کا پاسورڈ لگائیں اور یوزر نام Admin ہی رہے گا۔
اب آپ کے سامنے تمام سیٹگنز کھل جائیں گے یہاں آپ سیکیورٹی سیٹنگز میں جا کر اپنا پاسورڈ دیکھ سکتے ہیں اور چاہیں تو تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ پی ٹی سی ایل کا روٹر استعمال کر رہے ہیں Wireless پر کلک کریں اس کے بعد سیکیورٹی پر کلک کر کے اپنا پاسورڈ دیکھ یا تبدیل کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
Find Ptcl WiFi Password




اس تحریر کو فیس بک پہ شیئر کرنا مت بھولیے۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
 
فوٹر کھولیں