تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Tuesday, 19 December 2017

فائور سے پیسے کمائیں۔

December 19, 2017

Earn Money With Fiverr

فائور سے پیسے کمانے کا طریقہ

فری لانسنگ سے پیسے کمائیں

فائور سے پیسے کمانا


انٹرنیٹ پر کام کر کے پیسے لینا فری لانسنگ کہلاتا ہے۔ یوں تو سینکڑوں فری لانسنگ ویب سائٹ موجود ہیں جن سے لوگ گھر بیٹھے کام کر کے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ فری لانسنگ کی دنیا میں فا۹ئور کا نام سب سے نمایاں ہے۔
آج کی اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کس طرح فائور پر کام کر کے آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

فائور پہ کام شروع کرنا


جیسا کہ آپ جانتے ہیں فری لانسنگ کام کرنے والوں کو فری لانسر اور کام فراہم کرنے یعنی کام کروانے والوں کو کلائنٹ کہتے ہیں۔ عام طور پر فری لانسنگ ویب سائٹس میں کلائنٹ اپنا کام اور کام کی تفصیلات پوسٹ کرتے ہیں اور فری لانسر درخواست بھیج کر کام حاصل کرتے ہیں۔ لیکن فائور میں فری لانسر یعنی کام کرنے والا اپنے کام کی تفصیلات اپنی صلاحتیں اور چارجز کے متعلق ایک پوسٹ بناتا ہے  جسے فائور کی اصطلاح میں Gig کہتے ہیں۔ اور پھر کلائنٹ انہیں کام کا آرڈر دیتے ہیں۔

فائور اکاؤنٹ بنائیں۔


سب سے پہلے اس لنک پر جا کر اپنا فائور اکاؤنٹ بنائیں۔ فائور اکاؤنٹ بنائیں اپنا نام پاسورڈ وغیرہ درج کریں۔ اس کے بعد اپنی پروفائل مکمل کریں یعنی اپنی تعلیم ، صلاحتیں اور اپنے متعلق تمام تفصیلات ایسے لکھیں کہ کوئی شخص آپ کا پروفائل دیکھے تو وہ متاثر ہو کر آپ سے رابطہ کر کے اپنا کام آپ ہی سے کروائے۔


گگ بنائیں۔


پروفائل مکمل ہونے کے بعد آپ اپنا کام شروع کر سکتے ہیں۔ کام شروع کرنے کے لیے آپ کو ایک گگ بنانا ہوگا۔ گگ سے مراد آپ ایک آفر بنائیں گے کہ آپ کون سا کام کتنے ڈالرز میں کرتے ہیں۔ کام کتنے دن مکمل کریں گے۔ سب سے پہلے گگ کا عنوان دیں مثال کے طور پر آپ ایک لوگو ڈیزائنر ہیں تو لکھیں آئی ول ڈیزائن لوگوز۔ اس کے بعد لوگو ڈیزائن کیٹیگری منتخب کریں۔ اس کے بعد اپنے چارجز اور مقررہ مدت کہ کتنے دن میں بنا کر دیں گے۔ اپنی گگ میں ایک تصویر دینا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ اپنی گگ کو متاثرکن بنانے کے لیے آپ ایک ویڈیو بھی دے سکتے ہیں۔ اپنا گگ مکمل کر کے پبلش کر دیں۔
چونکہ فائور میں سب کچھ آپ کی صلاحیتوں اور لوگوں کی ڈیمانڈ کے مطابق ہوتا ہے اگر آپ کی گگ ایسی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس موضوع پر سرچ کرتے ہیں تو آپ کو کام کا موقع میسر آ سکتا ہے۔ فائور اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ اندازہ کر سکیں گے آج کل کس کام کی طلب زیادہ ہے اور آپ کی صلاحیتیں کس کام کے لیے بہترین ہیں۔ ایک مرتبہ گگ لائیو ہوجانے پر آپ اپنے گگ کے متعلق تمام معلومات دیکھ سکیں گے کہ کتنے لوگوں نے آپ کے گگ کو دیکھا ہے۔ گگ بنانے کے بعد وقتا وقتا فائور وزٹ کرتے رہیں اگر کسی کام کا آرڈر آتا ہے تو جلد از جلد کام مکمل کر کے کلائنٹ کے حوالے کر دیں اور کلائنٹ سے اپنی پروفائل اور گگ کو ریٹنگ کے لیے درخواست کریں۔ اگر آپ کی گگ پر کافی عرصے تک کوئی آرڈر نہیں آتا تو آپ نیا گگ بنائیں اور کسی اور کام کی پیشکش کریں۔اسی طرح آپ مختلف گگ بناتے رہیں کسی نہ کسی گگ پر آپ کو کام مل ہی جائے گا۔ جتنے زیادہ کام ملیں گے اتنی زیادہ آپ کی ریٹنگ بڑھتی جائے گی۔عام طور پر صحیح کام کرنے پر اکثر کلائنٹس خود آپ کی گگ کو ریٹ کرتے ہیں۔ فائور پر کام کرنے والوں کے لیول ہوتے ہیں اور لیول حاصل کرنا محنت طلب کام ہے اگر آہستہ آہستہ آپ کی ریٹنگ بڑھ جائے اور آپ دوسرے لیول پر چلے جاتے ہیں تو آپ کے لیے آرڈر ملنا مشکل نہیں ہوگا کیونکہ لوگ آج کل تجربہ کار لوگوں کو کام کے آرڈرز دیتے ہیں۔  دوسری لیول پر پہنچنے کے بعد فائور پر آپ اچھی خاصی آمدنی حاصل کرپائیں گے۔

ضروری نوٹ



فائور پر کسی دوست کو انوائٹ کرنے پر آپ کو پانچ ڈالر ملتے ہیں۔
فائور پر ہر کام یعنی گگ سے آرڈر ملنے پر آپ کو پانچ ڈالر ملیں گے جس میں سے ایک ڈالر فائور کی فیس ہے اور چار ڈالر آپ کے اکاؤنٹ میں جائیں گے۔
فائور پر آپ اپنے پیسے اپنے پے پال اکاؤنٹ اور پاکستان میں صرف Payoneer اکاؤنٹ میں حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس پایونیئر اکاؤنٹ نہیں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ گھر بیٹھے اپنا مفت اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں
جس کا طریقہ اس آرٹیکل میں پڑھ سکتے ہیں۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
 
فوٹر کھولیں