تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Sunday, 17 December 2017

ایفلیئٹ مارکیٹنگ سے پیسے کمائیں

December 17, 2017

Eran Money With Affiliate Marketing

ایفلیئٹ مارکیٹنگ سے پیسے کمانا

ایفلیئٹ مارکیٹنگ کا طریقہ


ایفلیئٹ مارکیٹنگ کیا ہے ؟



ایفلیئٹ مارکیٹنگ سے کسی پروڈکٹ کو فروخت کرنے میں مدد کرنے پر کمیشن ملتا ہے۔ یعنی اگر آپ کسی پروڈکٹ کی تشہیر کرتے ہیں اور کوئی آپ کے توسط سے وہ پروڈکٹ خریدتا ہے تو بدلے میں آپ کو کمیشن کے طور پر مقررہ رقم ادا کی جاتی ہے۔
مختلف کمپنیاں اپنے مصنوعات کے فروخت کے لیے ایفلیئٹ کی سہولت فراہم کرتی ہیں آپ ان ویب سائٹ سے اپنے ریفرر لنک حاصل کر کے اس لنک کی تشہیر کر کے ان مصنوعات کی فروخت میں مدد کر سکتے ہیں بدلے میں اپنا کمیشن حاصل کرتے ہیں۔


یہ کس طرح کام کرتا ہے۔


جیسا کہ آپ جانتے ہیں ایڈسینس کے اشتہارات سے آپ کو کلک کے حساب سے پیسے ملتے ہیں لیکن ایفلیئٹ مارکیٹنگ سے آپ کو کلک کے بجائے پروڈکٹ فروخت کرنے پر پیسے ملتے ہیں۔ اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر کسی پروڈکٹ کا لنک پوسٹ کرتے ہیں اور کوئی اس لنک کے ذریعے اس ویب سائٹ پر جا کر کوئی بھی چیز خرتا ہے آپ کو اس کا کمیشن ملتا ہے۔

ایفلیئٹ مارکیٹنگ کیسے شروع کریں۔


یوں تو آج کل بہت سارے ویب سائٹ یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں لیکن بہترین آمدنی کے لیے آپ کو معیاری ویب سائٹ سے شروع کرنا پڑے گا۔
ایفلیئٹ مارکیٹنگ شروع کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک ویب سائٹ یا فیس بک پیج ہونا ضروری ہے تاکہ آپ کے ذریعے لوگوں کو پروڈکٹ فروخت کر سکیں۔ اس وقت Amazon اور eBay سے ایفلیئٹ مارکیٹنگ شروع کرنا آسان اور مفید ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ڈومین اور ہوسٹنگ کمپنیوں کی ایفلیئٹ مارکیٹنگ سہولت سے آپ اچھی خاصی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ بنائیں۔


اگر آپ اس میدان میں نئے ہیں تو Amazon سے شروعات کریں کیونکہ ایمازون سے آپ کو گوگل کی طرح اشتہارات کے پیسے بھی ملیں گے اور مصنوعات فروخت کرنے پر بھی آمدنی حاصل ہوگی۔
اکاؤنٹ بنانے کے سب سے پہلے اس لنک میں جائیں
اپنا نام ای میل پاسورڈ ویب سائٹ کا لنک اور دیگر ضروری معلومات فراہم کرنے کے بعد آخر میں اپنے موبائل نمبر کی تصدیق کے بعد آپ کا اکاؤنٹ کھل جائے گا۔ اب اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد پروڈکٹ لنکنگ پر کلک کریں اور پروڈکٹ لنکنگ میں بہت سے آپشنز آتے ہیں شاپنگ ایڈز ، بینر ایڈز اور موبائل ایڈز ۔ شاپنگ ایڈز سے آپ کو امپریشن کے حساب سے پیسے ملیں گے یعنی جتنے زیادہ لوگ اس اشتہار کو دیکھیں گے اسی حساب سے آپ کو آمدنی ملی گی۔ بینر ایڈز سے آپ اپنے ویب سائٹ کی تھیم کے مطابق اپنی پسند کے سائز کا اشتہار لگا سکتے ہیں۔اور موبائل ایڈز سے صرف موبائل ڈیوائسز پر ایک پاپ اپ کی طرح کھلتے ہیں۔ موبائل ایڈز کی کوڈ کاپی کر کے اپنے ویب سائٹ کے باڈی یا فوٹر میں پیسٹ کردیں۔ باقی بینر اور شاپنگ ایڈز کی کوڈ کو آپ HTML Script میں پیسٹ کر کے اپنی ویب سائٹ کے ڈیزائن کے مطابق اشتہارات لگا سکتے ہیں۔
یاد رکھیں اپنے ویب سائٹ پر موجود مواد کے مطابق اشتہارات لگائیں یعنی اگر آپ کی ویب سائٹ کتابوں کے متعلق ہے تو کتابوں کے اشتہارات لگائیں۔ اگر چھ مہینے میں آپ کوئی تین پروڈکٹ فروخت کروانے میں ناکام رہے تو آپ کا اکاؤنٹ بند کر دیا جائے گا۔

ڈومین اور ہوسٹنگ کے اشتہارات

اگر آپ ٹیکنالوجی یا انٹرنیٹ کے متعلق ویب سائٹ چلا رہے ہیں تو آپ مختلف کمپنیوں کے ڈومین یا ہوسٹنگ کی تشہیر کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔ اگر کوئی آپ کے توسط سے ڈومین یا ہوسٹنگ خریدتا ہے تو بدلے میں آپ کو مقررہ رقم ادا کی جاتی ہے۔ اس وقت گوڈیڈی ، ہوسٹ گیٹر اور بلو ہوسٹ مقبول ترین ویب سائٹس ہیں آپ ان میں سے کسی بھی ویب سائٹ کا ایفلیئٹ اکاؤنٹ بنا کر اپنے ویب سائٹ پر اشتہارات لگا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بہت سی کمپنیاں اور ویب سائٹ یہ سہولت فراہم کرتی ہیں لیکن کسی بھی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنانے سے پہلے گوگل پر سرچ کر کے اس کا ریوو ضرور پڑھیں تاکہ آپ کے ساتھ کوئی دھوکہ فراڈ نہ ہو کیونکہ آج کل بہت سی کمپنیاں بڑی رقم کا لالچ دے کر اپنے مصنوعات کی تشہیر کرتے ہیں مگر پیمنٹ کا وقت آنے کسی بہانے سے پبلشر کا اکاؤنٹ بلاک کردیتے ہیں۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
 
فوٹر کھولیں