ویب سائٹ یا بلاگ بنائیں اور پیسے کمائیں

ویب سائٹ یا بلاگ کیسے بنائیں

ویب سائٹ یا بلاگ بنائیں اور پیسے کمانا

ویب سائٹ بنانے کا طریقہ

 

ویب سائٹ اور بلاگ سے پیسے کمانے کا طریقہ بہت ہی پرانا ہے۔ اگر آپ کے اندر کچھ لکھنے کی صلاحیت ہے اور کچھ تکنیکی علم رکھتے ہیں تو آپ ویب سائٹ بنا کر اس سے اچھی خاصی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ انٹرنیٹ پر کاروبار کرنے کے لیے سنجیدہ ہی تو فیس بک پہ وقت ضایع کرنے کے بجائے آج ہی اپنا بلاگ یا ویب سائٹ بنائیں۔
بلاگ مفت میں بنایا جا سکتا ہے اس پر ہر کوئی کمنٹ کر سکتا ہے اور اس میں مصنف کا نام تاریخ اور اس کی شناخت ظاہر ہوتی ہے جبکہ ویب سائٹ مفت میں نہیں بنایا جا سکتا ، اس کے لیے ڈومین اور ہوسٹنگ خریدنے پڑتے ہیں کچھ رقم انویسٹمنٹ کرنی پڑتی ہے۔ سب سے پہلے بلاگ بنانے کا طریقہ سمجھ لیتے ہیں۔ اس وقت ورڈپریس اور بلاگر بہت ہی مقبول ہیں۔
گوکہ ورڈپریس استعمال کرنے میں آسان ہوتا ہے لیکن میں آپ کو بلاگر پر بلاگ بنانے کا مشورہ دوں گا کیونکہ ورڈپریس کی مفت سروس میں تھیمز اور دیگر سروسز بہت محدو ہوتی ہیں۔ ورڈریس آپ کے بلاگ کو مفت میں ڈومین پر منتقل کرنے کی سہولت نہیں دیتا اور گوگل ایڈسینس ورڈپریس مفت بلاگ قبول نہیں کرتا۔ جبکہ بلاگر پر آپ ہر قسم کے تھیمز اور دیگر خدمات مفت حاصل کر سکتے ہیں اور گوگل ایٖڈسینس کے لیے بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

بلاگر بلاگ بنانے کے لیے www.blogger.com پہ جائیں اور وہاں اپنے گوگل اکاؤنٹ یعنی gmail آئی ڈی سے لاگ ان ہوجائیں۔ create a free blog پر کلک کریں اور اپنے بلاگ کا نام اور ایڈریس منتخب کریں جیسے اس بلاگ کا نام ہے اردو زمین اور ایڈریس ہے۔  www.raheembaloch.blogspot.com

اور اس کے بعد اپنا تھیم یعنی بلاگ کا ڈیزائن منتخب کریں۔ اگر آپ کو موجودہ ڈیزائن پسند نہیں یا اردو بلاگ بنا رہے ہیں تو گوگل سے اپنی پسند کا کوئی بھی تھیم ڈاؤن لوڈ کر کے اسے انسٹال کریں۔ انسٹال کرنے طریقہ بہت ہی آسان ہے۔ جب آپ تھیم ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو وہ zip فارمیٹ ہوتا ہے۔ اسے extract کریں گے تو اس کے اندر ایک XML فائل ہوتی ہے۔ extract کرنے کے بعد بلاگر میں جائیں اور تھیم پر کلک کریں۔ آپ کا موجودہ تھیم ظاہر ہوجائے گا۔ سکرین کے دائیں جانب موجود backup/restore کے آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد choose file پر کلک کریں۔ اب جس فولڈر میں آپ نے XML فائل extract کیا تھا اس فائل کو منتخب کر کے ڈواؤن لوڈ پر کلک کریں۔ آپ کا نیا تھیم انسٹال ہوجائے گا۔ اب layout میں جا کر تھیم کو اپنی مرضی سے ترتیب دیں۔بلاگ پر تحریریں پوسٹ کرنے کے لیے new post میں جائیں۔ پوسٹ ٹائٹل کے اندر تحریر کا عنوان لکھیں۔ اس کے نیچے والے باکس میں تحریر لکھیں۔ اگر تحریر میں کوئی تصویر یا لنک دینا چاہتے ہیں تو باکس کے اوپر امیج یا لنک پر کلک کریں۔ آپ امیج سائز بھی چھوٹا یا بڑا کر سکتے ہیں اور امیج پر caption ضرور لکھیں۔باکس کے دائیں جانب Labels پر کلک کر کے کیٹیگری کا نام لکھیں۔ ہر پوسٹ کو اس کی کیٹیگری میں رکھیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اشعار پوسٹ کر رہے ہیں تو label میں ’’شاعری‘‘ لکھیں اور تمام اشعار کے لیے یہی لیبل استعمال کریں۔ لیبل کے بعد سرچ ڈیسکرپشن بھی لکھیں تاکہ لوگ وہی الفاظ سرچ کر کے آپ کی تحریر تک پہنچ جائیں۔ اب پوسٹ کو پبلش کریں۔ اسی طرح باقاعدگی سے منفرد اور معیاری تحریریں لکھیں۔ اپنے بلاگ کو گوگل سرچ انجن ضرور میں داخل کریں۔ اس کے بعد آپ کوئی ڈومین خرید کر بلاگ کو ڈومین پر منتقل کر سکتے ہیں جیسے اس بلاگ کا ڈومین www.urduzameen.com ہے۔

ویب سائٹ بنانے کا طریقہ بھی تقریبا ایسا ہی ہے لیکن اس کے لیے ڈومین اور ہوسٹنگ دونوں خریدنے پڑتے ہیں۔ جیسے اس ویب سائٹ کا ڈومین www.urduzameen.com ہے اور ہوسٹنگ بلاگر کی ہے جو کہ مفت ہے یعنی اس کی تحریریں بلاگر کے سرورز پر محفوظ ہیں اور بلاگر میں لاگ ان ہوکر تحریریں پوسٹ یا ایڈٹ کی جاتی ہیں۔ لیکن ویب سائٹ پر آپ جہاں سے ڈومین اور ہوسٹنگ خریدتے ہیں آپ کی تحریریں وہاں محفوظ ہوتی ہے ہیں یعنی ہوسٹنگ آپ کی ویب سائٹ کا گودام ہے جس میں سارا سامان پڑا ہوتا ہے۔

ہر ہوسٹنگ اور ڈومین فراہم کرنے والی ویب سائٹ کا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ معیاری ویب سائٹ بنا چاہتے ہیں تو bluehost.com سے ڈومین اور ہوسٹنگ خریدیں جس کا سالانہ خرچہ آٹھ سے دس ہزار تک ہوتا ہے کیونکہ ڈومین اور ہوسٹنگ کی سالانہ فیس بھی دینی پڑتی ہے۔ اگر آپ صرف ڈومین خریدنا چاہتے ہیں اور ہوسٹنگ بلاگر کی استعمال کرنا چاہتے ہیں www.godaddy.com پر جا کر آٹھ یا نو سو روپے سالانہ فیس میں معیاری ڈومین جیسے . com .net اور  .org وغیرہ ڈومین حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ویب سائٹ کے متعلق کوئی تکنیکی علم نہیں ہے تو ڈومین اور ہوسٹنگ خرید کر اس میں ورڈپریس انسٹال کریں۔ اور اپنی ویب سائٹ پر ورڈپریس کی تھیمز اور ڈیزائن استعمال کریں۔

جب آپ کا بلاگ یا ویب سائٹ  مکمل طور پر تیار ہوجائے تو پھر گوگل ایٖڈسینس کے لیے اپلائی کریں۔ اگر آپ کا بلاگ گوگل کے معیار پر پورا اترا تو گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ اپروو ہوجائے گا اور آپ کے بلاگ پر گوگل کی طرف سے اشتہارات دکھائی دیں گے۔ جتنی زیادہ لوگ آپ کے اشتہارات پر کلک کریں اتنی زیادہ آمدنی آپ کو ملے گی۔ گوگل ایڈسینس پاکستان میں آسانی سے اپروو نہیں ہوتا کیونکہ گوگل کی پالیسیاں بہت سخت ہوتی ہیں لیکن اگر آپ کے بلاگ یا ویب سائٹ پر معیاری مواد موجود ہو تو گوگل آپ کی درخواست قبول ۔کرے گا۔گوگل ایٖڈسینس کو اپروو کروانے کا طریقہ جاننے کے لیے مندرجہ ذیل مضمون پڑھیں

یہ بھی پڑھیں
دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں