یوٹیوب سے پیسے کمائیں

Earn Online with YouTube

یوٹیوب سے پیسے کمانا

یوٹیوب کی نئی پالیسی کے مبابق پیسے کمانے کے لیے چینل پر ایک ہزار سبکرائبر اور چار ہزار گھنٹے کا واچ ٹائم ہونا لازمی ہے۔

جب بھی انٹرنیٹ پر کمائی کا ذکر آتا ہے تو سب سے پہلے یوٹیوب کا نام ذہن میں آتا ہے۔
یوں تو انٹرنیٹ پر کمائی کے لیے سینکڑوں طریقے موجود ہیں اور جتنے منہ اتنی باتیں مگر کسی مبتدی کے لیے یوٹیوب سے زیادہ آسان طریقہ کوئی نہیں ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ اس کے لیے کسی بینک اکاؤنٹ یا انویسٹمنٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ لیکن محنت اور مستقل مزاجی کی ضرورت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ یوٹیوب پر کام شروع کر کے چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ وہ بہت جلد مایوس ہوجاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسرے یوٹیوبر لوگوں کو سبز باغ دکھانا شروع کر دیتے ہیں کہ آپ ایک مہینے میں ایک یا دو لاکھ کما سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
بہت سے لوگ یوٹیوب پر کام شروع کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ کس موضوع پر ویڈیوز بنائیں۔ اپنی صلاحتیوں کے مطابق موضوع کا انتخاب کریں یا پھر اپنے ارد گرد نظر ڈالیں کہ لوگ کیا دیکھنا چاہ رہے ہیں اسے اپنا موضوع بنائیں۔ مطلب مکمل منصوبہ بندی اور مقصد کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کریں اور لوگوں کی باتوں میں آ کر اپنا نظریہ تبدیل نہ کریں۔
چلیں سب سے پہلے ہم آپ کو یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ سمجھاتے ہیں۔ سب پہلے آپ کے پاس گوگل اکاؤنٹ کا ہونا لازمی ہے۔ یعنی جس اکاؤنٹ سے آپ پلے اسٹور سے لاگ ان ہوتے ہیں وہ آپ کا گوگل اکاؤنٹ ہے۔
آپ موبائل یا کمپیوٹر سے یوٹیوب پر جائیں وہاں sign in پہ جا کر اپنی gmail اکاؤنٹ اور پاسورڈ لگا کر لاگ ان ہوجائیں۔ اب آپ create channel کے آپشن پہ کلک کریں۔ وہاں اپنے چینل کا نام دیں یا پہلے سے موجود نام جو گوگل اکاؤنٹ پہ ہے وہ استعمال کریں۔اب اپنے چینل کا کور فوٹو اور پروفائل فوٹو اپلوڈ کریں اور چینل کے Description میں چینل کے موضوع کے بارے میں لکھیں۔ باقی سیٹنگ بعد میں اب آپ کا چینل تیار ہے۔
اب آپ ویڈیوز اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ چونکہ اب آپ پروفیشنل ویڈیوز بنا رہے ہیں اس لیے ویڈیوز کی کوالٹی اور ساؤنڈ پر خاص توجہ دیں اور بہتر کوالٹی کی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کریں۔ ویڈیو کے جملہ حقوق آپ کے پاس ہونا لازمی ہے بصورت دیگر آپ کا اکاؤنٹ بند ہو سکتا ہے اور محنت ضایع ہوسکتی ہے۔ اس لیے کسی ویب سائٹ سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے یوٹیوب پر اپلوڈ کرنے کی حماقت نہ کریں۔ ویڈیو کے لیے ایک thumbnail بنائیں جو ویڈیو کا کور فوٹو ہوتا ہے تاکہ ویڈیو پلے کرنے سے پہلے لوگ دیکھ سکیں کہ آپ کی ویڈیو میں کس موضوع کے متعلق ہے۔ اپلوڈ کرتے وقت ویڈیو کا نام ایسا رکھیں کہ لوگوں کو سرچ کرنے میں آسانی ہو۔اس کے علاوہ ویڈیو کی Description بہت اہم ہوتی ہے description میں ویڈیو کا تفصیلی تعارف اور آخر میں اپنے فیس بک پیج یا ویب سائٹ کا لنک بھی لکھیں۔ اگر ویڈیو کے اندر کسی ویب سائٹ پیج یا ایپلیکشن کا ذکر موجود ہے اس کا لنک بھی ڈیسکرپشن میں لکھیں۔
آخر میں ٹیگ کا آپشن ہوتا ہے جس میں ایسے ٹیگ لکھیں کہ لوگ ان الفاظ کو سرچ کر کے آپ کی ویڈیو تک پہنچ جائیں۔ کوشش کریں ہفتے میں تین یا چار ویڈیوز اپلوڈ کریں۔ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا اور دیگر فارمز پر شیئر کریں خصوصا فیس بک کے گروپوں میں۔ یوں اپنے چینل کو مشہور بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کی ویڈیوز کو دیکھیں۔ ایک مرتبہ آپ کے یوٹیوب چینل پر تمام ویڈیوز کے views کو ملا کر دس ہزار views ہوجائیں تب آپ اپنی ویڈیوز سے پیسے کمانے کے اہل ہوجاتے ہیں۔اب یہ آپ کی ویٖڈیوز پر منحصر ہے کہ ایک مہینے میں آپ کو دس ہزار دیکھنے والے مل جائیں یا ایک سال میں۔ ایک دفعہ آپ کو دس ہزار views مل جائیں تو آپ گوگل ایڈسینس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ گوگل ایڈسینس آپ کی ویڈیوز پر اشتہارات دکھاتا ہے اور بدلے میں آپ کو رقم دیتا ہے۔ گوگل ایڈسینس کے لیے بھی آپ اپنا وہی Gmail I'd استعمال کر سکتے ہیں۔ایڈسینس میں اسی اکاؤنٹ سے جس پر آپ کا یوٹیوب چینل ہے  لاگ ان ہوجائیں اور اپنی درخواست ارسال کریں۔ ایڈسینس کے لیے اپلائی کرتے وقت اپنا صحیح نام اور مکمل پتہ جو شناختی کارڈ پہ ہے ضرور لکھیں کیونکہ اس پتے پر آپ کو رقم بھیجی جاتی ہے ۔ تقریبا تین دن کے اندر گوگل ایڈسینس آپ کے چینل کو جانچ پڑتال کے بعد آپ کو تصدیقی ای میل بھیج دے گا کہ آپ کی درخواست قبول ہوچکی ہے۔ اس کے بعد آپ کی ویڈیوز پر اشتہارات چلنے شروع ہوجائیں گے۔ اب جتنے زیادہ لوگ آپ کی ویڈیوز کو دیکھیں گے آپ کو اتنی زیادہ آمدنی ملے گی۔ چند دنوں کے اندر آپ کے دیے گئے پتے پر گوگل کی طرف سے ایک لیٹر موصول ہوجائے گا جس میں ایک پن کوڈ ہوتا ہے جو اس لیے بھیجی جاتی ہے تاکہ گوگل یہ تصدیق کر سکے کہ آپ واقعی اس ایڈریس پر رہتے ہیں۔ وہ پن کوڈ آپ اپنے گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ میں لگا کر اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔ تصدیق کرنے کے بعد ایک دفعہ جب آپ کے اکاؤنٹ کی رقم سو ڈالر تک پہنچ جائے تو آپ یہ رقم وصول کر سکیں گے۔ یہ رقم آپ کو ایک چیک کے ذریعے آپ کے دیئے گئے پتے پر بھیجی جاتی ہے۔ اور آپ اس چیک سے پاکستان میں موجود کسی بھی ویسٹرن یونین برانچ سے اپنی رقم کیش کرا سکتے ہیں۔ چونکہ رقم ڈالر میں ہوتی ہے اس کو پاکستانی روپوں میں تبدیل کرنے کے بعد ویسٹرن یونین فیس اور گورنمنٹ ٹیکس کاٹ لی جاتی ہے اور بقیہ رقم آپ کو ادا کی جاتی ہے۔ چیک عام طور پر آپ کے پتے پر دس سے پندرہ دنوں میں پہنچ جاتی ہے۔

تو آج بلکہ ابھی اپنا یوٹیوب چینل بنائیں اور کام شروع کریں انشااللہ بہت جلد کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

یہ تھا یوٹیوب سے پیسے کمانے کا تفصیلی طریقہ اس حوالے سے اگر کوئی نکتہ رہ گیا ہو تو کمنٹ میں بتا کر عنداللہ ماجور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیجئے