انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے طریقے Online Earning Urdu

 

How To Earn Money Online

انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا طریقہ

 

انٹرنیٹ پر پیسے کمائیں۔Earn Money

انٹرنیٹ پر پیسے کمانا اتنا مشکل نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے اور اتنا آسان بھی نہیں جتنا کہا جاتا ہے۔
لیکن یہ حقیقت ہے کہ انٹرنیٹ پر پیسے کمائے جاتے ہیں اور بہت سے لوگ کامیابی سے کما رہے ہے۔
جس طرح عام زندگی میں کامیابی آپ کی صلاحیتوں اور محنت پر منحصر ہوتی ہے ، اسی طرح انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی محنت اور صحیح حکمت عملی کام آتی ہے۔
عام زندگی میں دھوکے فراڈ ہوتے رہتے ہیں اسی طرح آنلائن دنیا بھی دھوکے بازی سے خالی نہیں۔
عام زندگی میں کاروبار کے لیے انویسٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے انٹرنیٹ پر بھی کاروبار کے لیے چند روپے انویسٹ کرنے پڑتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر کاروبار کے لیے آپ کو اتنی انگریزی آنی چاہیے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ ای میل ویب سائٹ وغیرہ کی دیکھ بھال کر سکیں۔
آپ کے اندر کچھ لکھنے کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے اور اس کے علاوہ کچھ تکنیکی صلاحتیں بھی لازمی ہیں۔
اگر آپ انٹرنیٹ پر کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو سنجیدگی سے اس پر ریسرچ کیجیے اس پر بہت سی ویڈیوز اور مضامین انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔
مکمل تیاری ، مستقل مزاجی اور منصوبہ بندی کے بغیر انٹرنیٹ پر پیسے کمانا ایک خواب ہے۔
اس مضمون میں ہم آپ کو انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کے چند مقبول طریقے بتائیں گے جن پر آپ اچھی طرح ریسرچ کر کے فیصلہ کریں کہ آپ کی صلاحیتیں کس نوعیت کی ہیں اور کون سا کام آپ کے لیے بہترین ہے۔

یوٹیوب سے پیسے کمانا YouTube Monetization

یوٹیوب گوگل کی کمپنی ہے جو اپنے ویڈیوز میں اشتہارات دکھاتا ہے اور اشتہارات سے ملنے والی رقم کا ایک تہائی حصہ ویڈیو بنانے والوں کو دیتا ہے۔
انٹرنیٹ پر بالکل آسانی سے اور بغیر کسی انویسٹمنٹ کے کمائی کے لیے یوٹیوب بہترین انتخاب ہے۔
یوٹیوب پر پیسے کمانے کے لیے آپ کو ایک یوٹیوب چینل بنانا پڑتا ہے اور ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرنے پڑتے ہیں۔
اگر آپ کی ویڈیوز کو پزیرائی ملتی ہے اور تمام ویڈیوز کو ملا کر دفعہ دس ہزار views ہوجائیں تو آپ یوٹیوب سے کمانے اہل ہو سکتے ہیں۔
پھر آپ گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ کے لیے اپلائی کریں۔ ایڈسینس اکاؤنٹ ملنے کے بعد آپ کی ویڈیوز پر اشتہارات چلنے کے پیسے آپ کو ملیں گے۔
ایک دفعہ آپ کے اکاؤنٹ کی رقم سو ڈالر تک پہنچ جائے تو اپنے پیسے وصول کر سکتے ہیں۔
یہ رقم آپ کو چیک کے ذریعے بھیجی جاتی ہے اور آپ کسی بھی ویسٹرن یونین ایجنٹ سے کیش کرا سکتے ہیں۔
اس رقم سے گورنمنٹ ٹیکس کاٹنے کے بعد بقیہ رقم آپ کو مل جائے گی۔
یاد رہے کہ کسی اور ویڈیو کاپی کرنے پر آپ کا اکاؤنٹ بند کیا جاتا ہے ، اس لیے لازمی ہے کہ خود ویڈیوز بنائیں۔
(اس بارے میں تفصیلات اس مضمون میں )

 

ویب سائٹ یا بلاگ سے سے پیسے کماناEarn Money Via Blog or Website

ویب سائٹ اور بلاگ میں فرق یہ ہے کہ بلاگ آپ کی ذاتی ڈائری ہوتی ہے جس میں آپ کسی بھی موضوع پر کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ یہ مفت بھی بنایا جا سکتا ہے ۔بلاگ میں تحریر لکھنے والے کا نام اور کمنٹس کا آپشن بھی ہوتا ہے جبکہ ویب سائٹ میں یہ سب ظاہر نہیں ہوتے اور ایک معیاری ویب سائٹ مفت میں بھی نہیں بنایا جا سکتا ۔
ویب سائٹ بنانے کے لیے ڈومین Domain اور ہوسٹنگ Hostingخریدنے پڑنے ہیں۔ ویب سائٹ کے لنک میں .com .net .pk وغیرہ ڈومین کہلاتے ہیں اور ہوسٹنگ ایک گودام کی طرح ہوتی ہے جس میں آپ کی ویب سائٹ کا سامان پڑا ہوتا ہے۔
بلاگ آپ مفت میں بھی بنا سکتے ہیں اور اس کے لیے ڈومین بھی خرید سکتے ہیں۔
مفت بلاگ میں آپ کے ویب سائٹ نام کا کچھ اس طرح کا ہوتا ہے۔ www.raheembaloch.blogspot.com
اور ڈومین خریدنے کے بعد www.raheembaloch.com
ویب سائٹ بنانے کے بعد اس میں معیاری مواد کا ہونا لازمی ہے تاکہ لوگ جب گوگل پہ سرچ کریں تو آپ کے بلاگ یا ویب سائٹ پر موجود ہو۔
اس کے بعد آپ گوگل ایڈسینس کے لیے اپلائی کریں اگر آپ کی ویب سائٹ گوگل کی تقاضوں پر پوری اترتی ہے تو آپ کی درخواست قبول ہوگی۔
اس کے بعد آپ کی ویب سائٹ پر اشتہارت نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔
اب آپ کی ویب سائٹ پر جتنے زیادہ لوگ آئیں گے اور اشتہارات دیکھیں گے اتنی زیادہ آمدنی ہوگی۔
جب آپ کے ایڈسینس اکاؤنٹ کی رقم سو ڈالر تک پہنچ جائے گی پھر آپ اپنے پیسے وصول کر پائیں گے۔
گوگل ایڈسینس کے علاوہ بہت سی کمپنیاں ہیں جو اشتہارات چھاپنے پر پیسے دیتی ہیں۔
آپ ان کے اشتہارات بھی لگا سکتے ہیں۔
تفصیلات اگلے مضمون میں۔

 


فری لانسنگ سے پیسے کماناFreelancing 

فری لانسنگ اانٹرنیٹ پر دیہاڑی نما کام ہوتا ہے جس میں آپ کو کام کرنے کا معاوضہ ملتا ہے۔
وہ اس طرح کہ مختلف ملکوں کے لوگ یا کمپنیاں جنہیں ٹرانسلیٹر ، ڈیزائنر یا رائٹرز کی ضرورت پڑتی ہے تو فری لانسنگ ویب سائٹس پر پوسٹ کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر کسی امریکی کمپنی کو ایک اردو ٹرانسلیٹر کی ضرورت ہے تو وہ پاکستان آ کر کسی بندے کو ویزا لگا کر اپنے ملک لے جائے اور اس کی تنخواہ ، رہائش اور کھانے پینے کا انتظام کرے تو اس کو کتنا خرچہ آئے گا۔
اس لیے وہ فری لانسنگ ویب سائٹ پر اپنا کام کرواتے ہیں بدلے میں معقول معاوضہ دیتے ہیں۔
فری لانسنگ ویب سائٹ آپ کا معاوضہ اس شخص کی اکاؤنٹ سے آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
فری لانسنگ میں ویب ڈیزائننگWeb Design ، لوگو ڈیزائننگ Logo Design ، مضامین  ، voice over , ٹرانسلیشن ، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ ، ڈیٹا انٹری ، آفس ورڈ ایکسل فوٹو شاپ وغیرہ میں مہارت رکھنے والوں کے لیے بہت سے مواقع ہیں
یہ بھی پڑھیں۔
اگر آپ کو کسی ایسے کام میں مہارت ہے تو سب سے پہلے Upwork.com یا کسی اور فری لانسنگ ویب سائٹ پر اپنی آئی ڈی بنائیے۔
اپنے کام کی تفصیلات اور مہارتیں تفصیل کے ساتھ لکھیے۔ اس کے بعد اپنا بینک اکاؤنٹ کنیکٹ کیجیے جس پر آپ پیسے وصول کریں گے۔
اس کے بعد کام کرنا شروع کیجیے۔
زیادہ تر ویب سائٹ   Payoneer بینک اکاؤنٹ کو قبول کرتی ہیں۔
Payoneer اکاؤنٹ مفت میں حاصل کرنے کے لیے یہ مضمون پڑھیں۔
اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر کمانے کے سینکڑوں طریقے موجود ہیں۔
آپ اپنی آن لائن اسٹور بنا کر چیزیں بیچ سکتے ہیں۔ یو سی براؤرز پر خبریں شایع کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔ بٹ کوائن کی خرید و فروخت سے پیسے کما سکتے ہیں اور فیس بک پر بھی پیسے کمانے کے بہت سے طریقے ہیں جو انشااللہ اگلے مضامین میں آپ پڑھ سکیں گے۔
Online Business
دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں