PTCL Evo Wingle Free Internet پی ٹی سی ایل ایوو ونگل فری انٹرنیٹ کیسے استمال کریں

Ptcl Evo Wingle Free Internet ۲۰۱۸

پی ٹی سی ایل ایوو ونگل فری انٹرنیٹ

پی ٹی سی ایل ایوو ونگل فری انٹرنیٹ کیسے استمال کریں

جس طریقے سے موبائل نیٹ ورک کمپنیاں عوام کولوٹ رہی ہوتی ہیں بالکل اسی طرح عوام بھی کمپنی والوں کو لوٹنے سے باز نہیں آتے۔ آئے دن نت نئے طریقوں سے کمپنی کے چور دروازوں سے مفت انٹرنیٹ کال یا ایس ایم ایس کے طریقے دریافت کرتے ہیں۔ جیسے ہی کمپنیاں ایک دروازہ بند کر دیتی ہیں تو عوام دوسرے دروازے سے پھر مال غنیمت سمیٹنے لگتے ہیں۔ مال مفت دل بے رحم۔ آج کل کمپنیاں بہت چوکنے رہتے ہیں۔ ان کے ایجنٹ انٹرنیٹ پر جاسوسی کر رہے ہوتے ہیں۔
جیسے ہی کوئی نئی ترکیب نکل آتی ہے تو سوشل میڈیا اور دیگر فارمز پر پھیل جاتی ہے تو یہ ایجنٹ کمپنی کو اطلاع دے کر عوام کی پیٹ پر لات مارتے ہیں۔
لیکن عوام ہے کہ
روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوںان دنوں پی ٹی سی ایل Evo Wingle کی مفت انٹرنیٹ کا چرچا ہے۔ جی ہاں اگر آپ کے پاس ایوو ونگل ہے اور آپ نے کافی عرصے سے ریچارج نہیں کیا اور اسے بے کار سمجھ کر الماری میں پھینک دیا ہے تو اسے واپس نکالیے۔ آج ہم آپ کو ایوو کے ونگل کا مفت انٹرنیٹ استعمال کرنے کے ایک نہیں دو طریقے بتائیں گے۔

پہلا طریقہ پی ٹی سی ایل ایوو ونگل فری انٹرنیٹ PTCl Evo Free Internet

پہلا طریقہ تو اس وقت سوشل میڈیا ، یوٹیوب اور دیگر فارمز پر دھڑادھڑ شیئر کیا جا چکا ہے جو کہ موبائل اور کمپیوٹر دونوں پہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے لیے آپ کو ایک ایپلیکیشن ڈاؤن کرنا پڑے گا جو انڈرائڈ اور ونڈوز دونوں کے لیے دستیاب ہے۔
جس کا نام ہے Psiphon Pro ۔
گوگل پلے اسٹور سے یہ ایپکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
اپنے موبائل کو ایوو سے کنیکٹ کریں۔
پھر اس ایپلیکیشن میں جائیں۔
اور tunnel whole device کا آپشن منتخب کریں۔
اس کے بعد Start پہ کلک کریں۔
تقریبا تیس سیکنڈ کے بعد Psiphon کنیکٹ ہوجائے گا۔
کنیکٹ کرنے کے بعد آپ مفت انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کی سپیڈ بہت کم ہوتی ہے لیکن ضرورت کے وقت کام دیتی ہے۔
اگر آپ کمپیوٹر پہ مفت انٹرنیٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہی ایپلیکیشن کسی بھی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
اس کو اوپن کریں گے تو خود بخود کنیکٹ ہوجائے گا۔
کنیکٹ ہونے کے بعد آپ براؤزر میں جا کر مفت انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کی سپیڈ بھی بہت کم ہوتی ہے مگر مجبوری میں گدھے والا کام دے سکتا ہے۔

 

دوسرا طریقہ

دوسرا طریقہ صرف موبائل پہ کارآمد ہے۔ اور اس کی اسپیڈ Speed بہت تیز ہوتی ہے۔
یہ طریقہ آپ کو انٹرنیٹ پر کہیں نہیں ملے گا۔
اس کے لیے آپ کو اپنے انڈرائڈ موبائل سے ایک ایپلیکیشن ڈاؤن کوڈ کرنا ہوگا۔
جس کام نام ہے Zero Vpn ۔
گوگل پلے اسٹور سے زیرو وی پی این نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
اب موبائل کو ایوو سے کنیکٹ کریں۔
اس کے بعد یہ ایپ کھولیں۔
جیسے ہی آپ کھولیں گے۔ یہ خودبخود سرورز کو سرچ کرنا شروع ہوجائے گا۔
تیس سیکنڈ کے بعد سرورز کا نام آجائے گا۔
مثلا جرمنی انڈیا کینیڈا یو کے وغیرہ۔ Germany Canada
آپ ان میں سے کسی بھی ملک یعنی سرور پر کلک کریں۔
تیس سیکنڈ کے اندر آپ اس سرور سے کنیکٹ ہوجائیں۔
موبائل پر ایک چابی نمودار ہوگی جس کا مطلب ہے آپ کا سرور کنیکٹڈ ہے۔
سرور کنیکٹ کرنے کے بعد آپ مفت انٹرنیٹ انجوائے کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کا وی پی این کسی سرور سے کنیکٹ نہیں ہو رہا تو وائی فائی بند کر کے اپنے موبائل کا ڈیٹا کنیکشن آن کریں اور پھر زیرو وی پی این کنیکٹ کر دیں۔
پھر جلدی سے دوبارہ وائی فائی آن کریں اور ڈیٹا کنیکشن بند کریں۔
تقریبا ایک منٹ کے اندر آپ کا انٹرنیٹ چلنا شروع ہوگا۔
اس کے بعد آپ مفت انٹرنیٹ سے لمبی لمبی فائلیں ڈاؤن کر سکتے ہیں

نوٹ : اگر آپ کا ایوو بائیو میٹرک سے تصدیق شدہ نہیں ہے تو آپ یہ طریقہ استعمال نہیں کر پائیں گے۔
اگر آپ نے اپنے ایوو کا پاسورڈ تبدیل کیا تھا اور اب بھول چکے ہیں تو اس کا کور نکالیں وہاں آپ کو ایک سوراخ نظر آئے گا۔ اس سوراخ کے اندر ایک بٹن ہوتا ہے۔
ایوو کو چارجر یا پاور بینک یا کمپیوٹر میں ڈال کر اس بٹن کو کسی چھوٹی سوئی سے دس سیکنڈ کے لیے دبائیں۔
اس کے بعد اپنا ڈیفالٹ پاسورڈ استعمال کریں جو اس کے فریم پر لکھا ہوتا ہے۔

figure class="op-
interactive">

دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں