اب پاکستان میں مفت امریکی بینک اکاؤنٹ اور ڈیبٹ کارڈ حاصل کریں

Payoneer Master Card

اب پاکستان میں مفت امریکی بینک اکاؤنٹ اور ڈیبٹ کارڈ حاصل کریں

آنلائن کاروبار یا انٹرنیٹ پر خریداری کے لیے آپ کو ایک عدد انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ اور ڈیبٹ کارٖڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں پے پال اکاؤنٹ پاکستان میں نہیں بن سکتا اور باقی آنلائن پیمنٹ سروسز جیسے پے ذا سکرل وغیرہ اکاؤنٹ بنانا مشکل اور مہنگا ہے۔ پے ذا ڈیبٹ کارڈ بیس ڈالر میں بنتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے گلوبل پیمنٹ سروس کے متعلق بتائیں گے جو پے پال اور پے ذا وغیرہ کا متبادل ہے اور مفت ڈیبٹ کارڈ کی سہولت بھی دیتا ہے۔

تعارف

 

پایونیئر Payoneer ایک امریکی بینک اکاؤنٹ اور ڈیبٹ کارڈ ( ماسٹر کارڈ ) ہے ، جس کے ذریعے آپ دنیا بھر سے رقم بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔
یہ اکاؤنٹ آپ گھر بیٹھے اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔


پایونیئر اکاؤنٹ کے فوائد

 

پایونیئر کریڈٹ کارڈ مفت میں گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہے ، اس کے کوئی ڈلیوری چارجز نہیں ہیں۔
اکاؤنٹ کھولنے پر پچیس ڈالر بھی ملتے جو تب استعمال کیے جا سکتے ہیں جب ایک دفعہ آپ کے اکاؤنٹ کی رقم ایک سو ڈالر تک پہنچ جائے۔
پایونیئر اکاؤنٹ آن لائن کاروبار کرنے والوں کے بہترین اکاؤنٹ ہے۔
یئر ماسٹر کارڈ ہر اس ویب سائٹ یا اے ٹی ایم پر استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں ڈیبٹ کارڈ قبول ہوتی ہے۔
مختلف ایڈورٹائزمنٹ ویب سائٹیں پایونییر پیمنٹ قبول کرتی ہیں۔
فری لانسنگ ویب سائٹس پر زیادہ تر اس اکاؤنٹ سے لین دین کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ اس اکاؤنٹ سے فیس بک پیج بوسٹ ، پلے اسٹور سے ایپلیکیشنز کی خریداری ، ڈومین اور ہوسٹنگ کی
خریداری ، ہر قسم کی آنلائن شاپنگ اور مختلف کمپنیوں سے رقم بھیجی اور وصول کی جا سکتی ہے۔

پایونئیر اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ

اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کے پاس اپنا  شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔
سب سے پہلے اس لنک پہ جائیں
اپنا نام ای میل ایڈریس پاسورڈ اور تاریخ پیدائش درج کریں۔
اگلے صفحے پر اپنا مکمل ایڈریس شہر ، صوبہ اور پوسٹل زپ کوڈ درج کریں۔
یاد رہے نام تاریخ پیدائش اور ایڈریس شناختی کارڈ کے مطابق لکھیں۔
اس کے بعد اپنا پاسورڈ اور اکاؤنٹ نام درج کریں۔
اس کے بعد اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور آخر میں اپنے شناختی کارٖڈ کی تصویر اپلوڈ کری

اگر آپ کے پاس اپنا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
کیونکہ ایک مخصوص طریقے سے آپ بغیر بینک اکاؤنٹ کے بھی پائیونیر اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔
اس کے لیے آپ کو پہلے ڈیلی موشن پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔
ڈیلی موشن اکاؤنٹ بنانے کے بعد ڈیلی موشن کے سیٹنگ میں جا کر مانیٹائیزیشن کو آن کریں۔
ڈیلی موشن آپ کو ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پیسے دیتا ہے جسے مانیٹائزیشن کہتے ہیں۔
مانیٹائیزیشن آن کرنے کے بعد پیمنٹ میتھڈ یا بینک اکاؤنٹ پہ کلک کریں۔
وہاں بہت سے پیمنٹ آپشنز ہوتے ہیں۔ آپ ڈیبٹ کارڈ پہ کلک کریں۔
اور پھر پایونیئر ڈیبٹ کارڈ پہ کلک کریں۔
وہاں سے یایونیئر سائن اپ پیج کھلے گا۔
جس میں آپ مندرجہ بالا طریقے سے نام ایڈریس وغیرہ لکھیں گے۔
باقی سارے طریقے وہی رہیں گے بس یہاں آپ سے بینک اکاؤنٹ نمبر نہیں مانگا جائے گا۔

تقریبا دو دن کے اندر آپ کو ایک ای میل آئے گا جس میں آپ کو کچھ دستاویزات مثلا ڈرائیونگ لائسنس یا ٹیلی فون بل وغیرہ کی تصویریں پایونیئر کو بھیجنی ہوں گی۔

دستاویزات بھیجنے کے بعد آپ کا اکاؤنٹ ایک یا دو دن میں ایکٹیویٹ ہوجائے گا اور تصدیقی ای میل بھی موصول ہوجائے گا۔
تقریبا ایک ماہ کے اندر اندر آپ کا کریڈٹ کارڈ آپ کے دیے گئے ایڈریس پر بذریعہ پوسٹ پہنچ جائے گا۔
اس کے بعد اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو کر ایکٹیویٹ کارڈ پر کلک کریں اور کارڈ نمبر اور اپنا خفیہ پن کوڈ انٹر کرنے کے بعد آپ کا کارڈ ایکٹیویٹ ہوجائے گا اور تصدیقی ای میل بھی موصول ہوجائے گا۔
اب آپ اپنے کارڈ کو کسی بھی اے ٹی ایم یا ویب سائٹ پر خرید و فروخت کے لیے  استعمال کر سکتے ہیں۔

 

نوٹ

 
پایونیر کارڈ آپ اپنے پے پال اکاؤنٹ ، پے ذا اکاؤنٹ وٖغیرہ کی تصدیق کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کارڈ کی مدت تین سال ہوتی ہے  تین سال کے بعد آپ نیا کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
پایونیئر انڈرائد ایپلیکیشن کے ذریعے بھی آپ اپنا پایونیئر اکاؤنٹ کنٹرول کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے کسی دوست کو پایونیئر اکاؤنٹ کھولنے کی دعوت دینے پر بھی پچیس ڈالر حاصل کر سکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ اس کا اکاؤنٹ بیلنس ایک دفعہ ایک ہزار ڈالر تک پہنچ جائے۔
 
ضروری ہدایات
 
اپنا کارڈ نمبر اور پن کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
مزید تفصیلات اور چارجز کے بارے میں معلومات آپ پایونیئر کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں