Virtual Debit Card ایزی پیسہ ورچول ڈیبٹ کارڈ ویزہ ڈیبٹ کارڈ

Easypaisa Debitcard

ایزی پیسہ ورچول ڈیبٹ کارڈ

اپڈیٹ : ایزی پیسہ نے یہ سہولت عارضی طور پر معطل کردیا ہے متبادل کے طورپر جیز کیش کا ویزا ڈیبٹ کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اب آپ کو اپنا ڈیبٹ کارڈ حاصل کرنے کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ
ٹیلی نار ایزی پیسہ نے اپنے صارفین کے لیے ایک ماسٹر کارڈ ’’ ورچوئل ڈیبٹ کارڈ
‘‘ متعارف کروایا ہے۔
اب ایزی پیسہ ڈیبٹ کارڈ آپ گھر بیٹھے اپنے موبائل کے ذریعے مفت میں بنا سکتے
ہیں اور گھر بیٹھے ہی کسی بھی ویب سائٹ سے خریداری کر سکتے ہیں۔
یہ کارڈ ہر اس ویب سائٹ پہ استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں ڈیبٹ کارڈ یا ماسٹر
کارڈ کے ذریعے پیمنٹ قبول ہوتی ہے۔
اس کارڈ سے آپ اپنے فیس بک پیج اور پوسٹ وغیرہ بوسٹ کر سکتے ہیں ، پلے اسٹور
سے پریمیم ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اپنے ویب سائٹ یا بلاگ کے کے لیے ڈومین اور ہوسٹنگ خرید سکتے ہیں۔
کسی بھی آنلائن ویب سائٹ سے شاپنگ کر سکتے ہیں۔
نیز ہر وہ خریداری جو آنلائن کی جاتی ہو ، اس کارڈ سے بآسانی کی جا سکتی ہے۔
اس تحریر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے گھر بیٹھے اپنا ایزی پیسہ ڈیبٹ
کارڈ بنا سکتے ہیں۔

ایزی پیسہ Master Card ماسٹر کارڈ حاصل کرنے کے لیے آپ کے پاس مندرجہ ذیل سامان دستیاب
ہونا چاہیے۔

ایک ٹیلی نار سم
ایزی پیسہ اکاؤنٹ
اندرائڈ موبائل فون
ایزی پیسہ انڈرائڈ ایپلیکیشن۔
سب سے پہلے اپنا ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنائیں۔
اکاؤنٹ بنانے کے لیے *345*3737# ملائیں۔
اس کے بعد *786# ملا کر اپنا خفیہ پن کوڈ بنائیں۔
لو جی آپ کا اکاؤنٹ بن گیا ہے۔ اب آپ کا موبائل نمبر آپ کا اکاؤنٹ نمبر ہے۔
اب آپ کو ایزی پیسہ Debit Card ڈیبٹ کارڈ بنانا ہے۔
سب سے پہلے پلے اسٹور پہ جائیں اور ایزی پیسہ کا ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
 یاد رہے اپنے ٹیلی نار سم کو سم 1 کے خانے میں ڈالیں۔
اب ایزی پیسہ کے ایپلیکشن میں جائیں اپنا موبائل نمبر لکھیں اور ایزی پیسہ کی
طرف سے ایک میسج آئے گا جس میں ایک ون ٹائم پاسورڈ otp ہوتا ہے, آپ کا
موبائل نمبر کنفرم کرنے کے لیے یہ میسج آتا ہے۔ وہ پاسورڈ میسج سے کاپی کر کے
ایپلیکیشن کے خانے میں پیسٹ کریں۔
اگر آپ کی سم ، سم ون کے خانے میں ہو تو یہ کوڈ خودبخود ایپلیکیشن میں پیسٹ
ہوجاتا ہے۔
اب اپنا خفیہ پن انٹر کریں۔
آپ ایزی پیسہ ایپلیکیشن میں لاگ ان ہو چکے ہیں۔
یہاں آپ اپنا موجودہ بیلنس دیکھ سکتے ہیں۔
اب اسکرین کے دائیں کونے میں نظر ڈالیں وہاں آپ کو ’’ ورچوئل ڈیبٹ کارڈ ‘‘ کا
آپشن نظر آئے گا۔
اس آپشن پر کلک کریں ، اپنے ڈیبٹ کارڈ کی مدت منتخب کریں ایک سال دو سال یا
تین سال۔
اس کے بعد اپنا بیلنس سلیکٹ کریں کہ آپ اپنے کارڈ میں زیادہ سے زیادہ کتنے
پیسے رکھنا چاہتے ہیں۔ ایک ہزار سے لے کر اسی ہزار تک کی رقم رکھ سکتے ہیں۔
بیلنس کے بعد Create Card پہ کلک کریں۔
آپ کے سامنے آپ کا کارڈ ظاہر ہو جائے گا۔
لو جی آپ کا کارڈ بن چکا ہے۔ اب آپ اس پر اپنا کارڈ نمبر اور expiry date
دیکھ سکتے ہیں۔
کارڈ کا خفیہ پن دیکھنے کے لیے اس کارڈ پر کلک کر کے کارڈ کا دوسرا رخ دیکھ
سکتے ہیں۔
دوسرے رخ پر تین ہندسوں کا پن ظاہر ہوگا۔
اب اپنا کارڈ نمبر اور پن کوڈ نوٹ کرلیں۔

اب آپ کسی بھی آنلائن ویب سائٹ پر اپنا کارڈ نمبر expiry date اور تین

ہندسوں کا کوڈ داخل کر کے پیمنٹ کر سکتے ہیں۔
پیمنٹ کرنے کے لیے آپ کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم کا ہونا ضروری ہے۔
اگر رقم ہونے کے باوجود کارڈ کسی ویب سائٹ پہ قبول نہیں ہوتی تو اسی طریقے سے
نیا کارڈ بنائیں۔

ضروری ہدایات

 اپنا کارڈ نمبر اور خفیہ پن کسی سے شیئر نہ کریں۔
کسی بھی وقت اپنا ڈیبٹ کارڈ بلاک یا ختم کرنے کے لیے ایزی پیسہ ایپلیکیشن میں
جا کر کارڈ کے دائیں کونے میں x کے نشان پر کلک کریں۔
آپ کا موبائل نمبر آپ کا اکاؤنٹ نمبر ہے۔
آپ کسی بھی ایزی پیسہ ریٹیلر سے اپنے اکاؤنٹ میں مفت رقم جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ ایک الیکٹرانک ماسٹر کارڈ ہے اور صرف ایزی پیسہ انڈرائڈ ایپلیکیشن پہ بنتا
ہے۔
اگر آپ ہارڈ کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ دو سو پچاس روپے میں ایزی پیسہ
اے ٹی ایم کارڈ کسی بھی فرنچائز یا ریٹیلر سے حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ *786# ملا کر اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
صرف آنلائن سروسز کے لیے یہ کارڈ استعمال کریں۔
مزید تفصیلات کے لیے ایزی پیسہ ہیلپ لائن نمبر 3737 پہ کال کریں۔اگرکارڈ بنانے میں کوئی مسئلہ ہو تو کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں