راہ اوج کا تفصیلی تعارف

راہ اوج ادب

راہ اوج ادب کا تعارف 

راہ اوج کے نام سے اوج ادب کا ایک ذیلی گروپ بھی ہے جس میں آپ اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے بعد اوج ادب میں داخلے کے اہل بن جاتے ہیں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ فی الحال اوج ادب میں داخلے کے اہل نہیں ہیں تو راہ اوج میں داخلہ لے کر اساتذہ کی رہنمائی سے مختلف کورسز کر سکتے ہیں۔چند ضروری کورسز مکمل کرنے کے بعد آپ اوج ادب میں داخلے کے قابل بن جاتے ہیں۔

 

راہ اوج کورسز

راہ اوج میں فی الحال تین کورسز کرائے جا رہے ہیں۔شاعری کورس ، نثری کورس اور فارسی کورس۔ اس کے علاہ آنلائن کمپیوٹر ٹائپنگ کورس بھی کرائی جاتی ہے اور پاس کرنے پر سند بھی دیا جاتا ہے۔ شاعری کورس میں آپ غزل نظم عروض قوافی اوزان محاورات زبان و بیان اور دیگر علوم میں مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔ نثری کورس میں مضمون افسانے کہانیاں اور دیگر نثری تحریریں لکھنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔


راہ اوج فیس

 

راہ اوج میں داخلہ فیس ایک ہزار روپے ہے اور اس کی کوئی سالانہ فیس نہیں ہے اگر آپ کوئی کورس کرنا چاہتے ہیں تو اس کی فیس ایک ہزار روپے ہے۔ آپ کورس فیس ادا کیے کے بغیر بھی تمام اسباق پڑھ کر اپنے تئیں تیاری کر کے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
فی الحال کمپیوٹر کورس کی کوئی فیس نہیں ہے۔  اگر آپ پرائیوٹ طور پر کوئی کورس کرنا چاہتے ہیں تو فیس لازمی ادا کریں بصورت دیگر گروپ میں ہونے والے تمام کورسز اور اساتذہ کی گفتگو سے آپ بغیر فیس دیے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔


انعامی مسابقے

اوج ادب کی طرح راہ اوج میں بھی انعامی مسابقے ہوتے رہتے ہیں۔ آپ اگر کسی مسابقے میں زیادہ محنت کر کے دوسروں سے سبقت لے جاتے ہیں تو آپ ایک ہزار سے لے کر دس ہزار روپے تک انعام جیت سکتے ہیں۔

کورسز کا دورانیہ

ان کورسز کا دورانیہ آپ کی ذہانت اور محنت پر منحصر ہے۔ ہو سکتا ہے آپ پندرہ دن میں کوئی کورس مکمل کر کے اوج ادب میں شامل ہوجائیں یا تین چار مہینے کے بعد اچھے نمبر لے کر پاس ہوجائیں۔ اب تک بہت سے لوگ ڈیڑھ یا دو ماہ کے اندر اپنی قابلیت سے راہ اوج کے کورس مکمل کر کے اوج ادب کے ممبر بن چکے ہیں۔


داخلہ لینے کا طریقہ

گروپ راہ اوج کا لنک یہ ہے راہ اوج
جوائن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو گروپ انتظامیہ کی طرف سے ایک میسج موصول ہوگا اور آپ ان سے فیس جمع کرنے کے کے لیے مطلوبہ معلومات حاصل کر کر کے فیس جمع کرنے کے بعد ممبرشپ حاصل کر سکتے ہیں۔


ضروری نوٹ : میں اوج ادب کا ایک عام رکن ہوں اور یہ تحریریں صرف ان لوگوں کی آگہی کے لیے  لکھ رہا ہوں جو فیس بک پر مجھ سے اوج ادب کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں چونکہ ایک میسج میں اوج ادب کا تفصیلی تعارف دینا مشکل ہے اس لیے ان دوستوں کو اس تحریر کا لنک دیتا ہوں اگر کہیں کوئی غلطی یا مبالغہ نظر آئے تو اوج ادب سے جوڑنے کے بجائے بندے کی غلط فہمی پر محمول کریں۔
یہ بھی پڑھیں
دوستوں سے شیئر کریں

تبصرہ کریں