اسلام آباد (ویب ڈیسک) چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے کہ چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، چین مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے چینی سفیر ژاؤ جنگ کی ملاقات ہوئی ،

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور سمیت کورونا کے عالمی سطح پرمعیشت اورسوشل اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خزانہ نے چین کےبھرپوراورغیرمشروط تعاون پرچینی سفیر سےاظہارتشکر کیا اور کورونا پرروک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی، کم آمدنی والے طبقے سمیت مختلف شعبوں کیلئےدیےگئے پیکج پر بھی بات چیت کی۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا سی پیک دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، منصوبے سے خطےمیں ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، سی پیک کےمشترکہ مقاصد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی عوام اپنےپاکستانی بھائیوں کےشانہ بشانہ ہیں، چین مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھائے گا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا مشیرخزانہ کی جانب سے چین کے بھرپور اور غیر مشروط تعاون پرنی سفیر سے اظہار تشکر بھی کیا گیا۔

دوران ملاقات کورونا وباء کے عالمی سطح پر معیشت اور سوشل اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مشیر خزانہ نے کورونا وباء پر روک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات پر روشنی بھی ڈالی ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا سی پیک سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا اسی لئے سی پیک کے مشترکہ مقاصد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔

دوستوں سے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں