پائیونیر اکاونٹ سے سو ڈالر سے کم رقم نکالنا

اگر آپ کے پاس Payoneer پائیونیر اکاونٹ اور کارڈ بھی موجود ہے مگر کارڈ کسی اے ٹی ایم میں قبول نہیں ہو رہا اور آپ تمام اے ٹی ایم کھنگال کر اپنا اپنا ایک ایک ڈالر ضائع کر چکے ہیں۔
اگر آپ کے اکاونٹ کی رقم سو ڈالر سے زیادہ ہے تو لوکل بینک سے منگوائیں انتہائی کم چارجز میں۔
اگر سو سے کم ہے اور آپ کے پاس کارڈ بھی موجود ہے تو جناب اس مسئلے کا حال میں لے کر آیا ہوں اس مضمون کو مکمل پڑھیں تاکہ آپ کو کوجی دشواری نہ ہو۔ ۔
جن کے پاس کارڈ نہیں ان سے معذرت۔۔۔

اس ویب سائٹ کا نام ٹرانسفروائز ہے یہ سب سے سستا اور تیز ترین سروس اور میں نے خود سے اس سے پے منٹ ٹرانسفر کی ہے۔ پہلی دفعہ ٹرانسفر کرنے میں تھوڑی دیر لگتا ہے تقریبا ایک ہفتہ۔ بعد میں ایک دن سے بھی کم مدت میں ٹرانسفر ہوجاتے ہیں۔

سب سے پہلے اس لنک پر جائیں اور اکاونٹ بنائیں

Create Transferwise Account

اکاونٹ بنانے کے بعد Send Money پہ کلک کر کے مطلوبہ رقم درج کریں جو آپ کے Payoneer کارڈ میں موجود ہے۔ وہ رقم درج کریں گے تو نیچے ٹرانسفر ریٹ اور چارجز شو ہوں گے۔ چارجز بہت سستے ہیں میں 69$ ٹرانسفر کیا جس کے تین ڈالر تھے اور دو ڈالر آخر میں کارڈ کی پروسیسنگ فیس تھی یعنی پانچ ڈالر چارج ہوئے۔ اس کے بعد 97$ ڈالر پہ 7$ چارج ہوئے ہیں۔

اس کے بعد دیگر تفصیلات اور اپنا بینک اکاونٹ IBAN نمبر درج کریں گے تو وہ بینک کا نام خود ڈیٹیک کرے گا۔
اس کے بعد پے منٹ ریویو کر کے تفصیلات اچھی طرح چیک کریں کہ کوئی غلطی نہیں تو۔

یاد رہے ٹرانسفروائز اکاونٹ پہ اپنی تاریخ پیدائش اور ایڈریس وغیرہ درست لکھیں جو آپ کے شناختی کارڈ پہ موجود ہے کیونکہ وہ بعد میں ویریفیکیشن مانگتے ہیں۔

سب کچھ مکمل کر کے اپنے Payoneer ڈیبٹ کارڈ پہ موجود نمبر ۔ ایکسپائری ڈیٹ اور تین ہندسوں کا کوڈ لکھ کر پے منٹ کر دیں۔

پے منٹ مکمل کرنے کے بعد آپ پے منٹ سٹیٹس دیکھ سکتے ہیں اور چوبیس گھنٹے کے اندر وہ کہیں گے کہ آپ کے بینک میں پیسے بھیج دیے گئے ہیں مگر بینک میں تب آئیں گے جب آپ اکاونٹ ویریفائی کریں گے۔

ویریفیکیشن کے لیے وہ لوگ پاسپورٹ مانگتے ہیں۔ اگر پاسپورٹ نہیں ہے تو شناختی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسینس سے ویریفائی کر سکتے ہیں بشرطیکہ شناختی کارڈ پہ نام انگلش میں لکھا ہوا ہے۔

میں نے ڈرائیونگ لائسینس اور شناختی کارڈ سے ویریفیکیشن کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ لازمی ہے پھر میں نے ہیلپ لائن پہ کال کر کے بات کی کہ میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے اور میں اپنے ہی ملک میں بھیج رہا ہوں رقم اور ای میل کے ذریعے ان کو ڈرائیونگ لائسنس دے دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے ڈاکومنٹس ویریفیکیشن کے لیے بھیج رہا ہوں۔ دوسرے دن ای میل آیا کہ آپ کے ڈاکومنٹس ویریفائی ہو چکے ہیں۔

ان سب کے باوجود بینک میں بیلنس نہیں آیا تو میں نے بینک کے ہیلپ لائن پہ کال کی اور ان کو رسید ای میل کر دیا۔ ٹرانسفر وائز آپ کو رسید ای میل کرتا ہے وہاں سے رسید بینک کو ای میل کریں۔ آپ بینک برانچ سے بھی رسید ای میل کر وا سکتے ہیں۔ بینک کو بولیں کہ Swift Payment ہے اور اس رسید کو سوفٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجیں۔

اس طرح دوسرے دن میرے اکاونٹ میں بیلنس آ گیا تھا تو سوچا اس پر ایک آرٹیکل لکھ لوں تاکہ کسی کے کام آ سکے۔

 

تحریر عبدالرحیم

دوستوں سے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں