35سالوں سے ملک کو لوٹنے والے واجب ال!

واہ کینٹ(آن لائن )وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ35سالوں سے ملک کو جمہوریت کے نام پرلوٹنے والے ملک دشمن اورواجب القتل ہیں ان کا ہر صورت احتساب ہوگا،

ملک کو سیاسی دہشتگردوں نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، جعلی ڈگریوں والے 760ملازمین کو فارغ کرچکے،ان میں28پائلٹس بھی شامل ہیں،چینی کا چوری شدہ مال سندھ بھیج دیا جاتا تھا جہاں بڑے چور بیٹھے ہیں،

خود کہتا ہوں نیب میرا احتساب کرے میرے خاندان کا احتساب کرے۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر غلام سرور خان نےوفاقی سیکرٹری اورسیز پاکستانی ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی کے ہمراہ لیبر کمپلیکس ٹیکسلا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں 1979 میں سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔1971 میں مجھے وراثت میں ملی۔

نیب میرااور میرے خاندان کا بلا تفریق احتساب کرے بلکہ میں نے نیب کو فلور آف دی ہاوس ویلکم کیا تھا۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا لیبر کمپلیکس 6 مئی 2006میں جنرل مشرف نے اناؤنس کیا تھا اس کے فیز ون میں 504 فلیٹس بنے یہ پروجیکٹ میری ذات کا نہیں بلکہ صنعتی مزدوروں کے لیے بنایا گیا تھا.

مگر سابقہ حکومتوں نے اس پروجیکٹ پر کوئی کام کرنا گوارا نہ سمجھا۔ پی او ایف کے شہداء کو مفت فلیٹس دیے جائیں گے یہ فلیٹس لیبرکالونی وزارت اوورسیز کے زیراہتمام بنائے گے تھے.

جس پر مقامی وکیل نے سٹے آرڈر لے لیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سیاسی فسادی بھی ہیں جن کا کام ملک کے خلاف کام کرنا اور رفاعہ عامہ کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنا ہے.

ایسے سیاسی فسادیوں کا محاسبہ کرنا ہوگا غلام سرور خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سو ساٹھ ارب روپے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں تقسیم کئے.

جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور عوام کوسات سو سولہ ارب روپے کا بجلی میں ریلیف ملے گا،انہوں نے کہاکہ ملک میں بلا امتیاز احتساب جاری ہے،

اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیا جائیگا،ملک کو بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا،35 سال اقتدار میں رہنے والے ہمیں طعنے دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے ملک دشمن اور واجب القتل ہیں ان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *