پاک بحریہ نے چین کے تعاون سے ایسا بحری جہاز بنایا کہ دنیا حیران رہ گئی

کراچی: چین میں تیار کردہ جدید جنگی بحری جہاز ’’054 فریگیٹ‘‘ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں سمیت چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین اور دیگر عہدے داروں سمیت پاک بحریہ کے حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا نیا اور درخشاں باب ہے، عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز ہر قسم کے جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا جب کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔

اس تحریر کو ضرور شیئر کریں تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ پاکستان کسی سے کم نہیں۔ شکریہ

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *