سرگودھا میں قبرستان میں لاشوں کو دفناتے ہی چند منٹ میں کون گھس کر کھا جاتا ہے،، ،دیکھ کر آپ کانپ اُٹھیں گے

Jan 14, 2021

سرگودھا کے قبرستان میں ہزاروں ’نیولوں ‘نے بسیرا کر لیاہے جس کے باعث شہری دن میں بھی قبرستان آنے سے گھبراتے ہیں ، نیولے تدفین کے بعد مردے کا گوشت کھا جاتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے مقامی قبرستان میں نیولوں نے بسیرا کر لیاہے جو کہ مردے کی تدفین کے دس سے پندرہ منٹ کے بعد یک دم اکھٹے

ہوتے ہیں اور قبر میں داخل ہو جاتے ہیں جس کے بعد وہ مردوں کا گوشت کھا جاتے ہیں ،قبرستان کی انتظامیہ حرکت میں نہ آئی تو اہل علاقہ نے خود ہی اس سے نمٹنے کی ٹھانی اور قبرستان میں مختلف جگہوں پر پنجروں میں گوشت ڈال کر رکھ دیاہے جس کے باعث انہوں نے اب تک 15سے 20کے درمیان نیولوں کو پکڑ لیاہے اور

انہیں شہر سے باہر چھوڑ آئے ہیں جبکہ اب بھی بڑی تعداد میں نیولے قبرستان میں موجود ہیں ۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *