سکول اگر دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوراً بند کردئیے جائینگے سکولز کھلنے سے چند دن پہلے صوبائی وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

Jan 14, 2021

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 18 جنوری سے نجی اور سرکاری سکولز کھولنے جا رہی ہے اور اگر حکومت نے محسوس کیا کہ سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تو حکومت کو اگر سکول بند کرنا پڑے تو ان سکولوں کو فوراً بند کردیا

جائے گا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ 18 جنوری کو سکول کھلنے کے بعد شیڈول کے مطابق 50 فیصد طلباء و طالبات کو ایک دن اور باقی 50 فیصد طلباء کو دوسرے روز کلاسوں میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ سکول آنے والے طلباء و طالبات کے لئے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار

دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا ہے جس میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے ماتحت تمام ممبرسکولز نیشنل پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو داخلہ مفت فراہم کریں گے۔ ممبران کے بچوں سے سالانہ چارجز نہیں لئے جائیں گے اور ماہانہ فیس پر پچاس فیصد رعائت دی جائے گی۔ نیشنل پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،ڈاکٹرمحمد افضل بابر مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ

ورک اسلام آباد، مرکزی جنرل سیکریٹری مقبول حسین ڈارنے اس معاہدے پر دستخط کئے گئے، جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب ندیم چوہدری نے معاہدے کے حوالہ سے تقریب میں موجود ممبران کو آگاہ کیا، تقریب میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے چوہدری محمدارشد مرکزی سیکرٹری

اطلاعات، چوہدری فیصل علی چیف کوآرڈینیٹر، فنانس سیکرٹری سید سبط اصغر، بھارہ کہو زون کے صدر حافظ محمد ارشد، ترنول زون کے صدر امتیاز خان، روات زون کے کوآرڈینیٹر عدنان علی، اربن زون کے صدر سید سرفراز احمد، جھنگی سیداں کے صدر سید مقرب حسین، ترلائی زون کے جنرل سیکرٹری سیدانجم بخاری، راجہ خالد محمود نے شرکت کی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *