شریف فیملی رسوا ہوگئی ایسی خبر آ گئی کہ ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

Jan 14, 2021

تازہ ترین خبروں کے مطابق برطانوی فرم براڈ شیٹ کے سی ای او کا کہنا ہے کہ انکے پاس انجم ڈار نامی ایک شخص آیا جو خود کو نواز شریف کا بھتیجا ظاہر کررہا تھا ۔ اس کے پاس نواز شریف کی تصاویر بھی تھیں ۔ انجم ڈار نے براڈشیٹ کیس کی تحقیقات رکوانےکیلئے 25ملین ڈالر کی آفر کی۔ دوسری جانب براڈ شیٹ کے سربراہ کے انکشاف پر (ن) لیگی رہنما جاویدلطیف کا کہنا تھا کہ 13 سال سے یہ کیس چلا

رہے ہیں اگر کسی نے انکو رشوت کی پیشکش کی تو عدالت میں انہوں نے اس کا ذکر کیوں نہیں کیا ۔ جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جبکہ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی محمد

خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو چاہئے کہ براڈ شیٹ کے سی ای او پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔اسی حوالے سے پی پی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ لندن میں کسی کو 100 پاؤنڈ دے کر بھی جھوٹ بولنے پر راضی کیا جا سکتا ہے ، یہ ایسا ہی کوئی سلسلہ ہے ۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *