”محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی پیشگوئی سچ ثابت

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محرم الحرام کاچاند نظرآگیا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے شہادتوں کی روشنی میں اعلان کر دیا،

اس طرح یکم محرم الحرام 21 اگست جمعہ کوہوگی،یوم عاشور 30اگست اتوارکوہوگا،اس طرح نئے اسلامی سال کا آغاز 21 اگست سے ہو گا۔

واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ21اگست کو ہونے کا امکان ہے،

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں نئے اسلامی

سال 1442 ہجری کا آغازجمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یوم عاشور30 اگست کوہوگا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پردستیاب ریکارڈکے مطابق پاکستان میں یکم محرم الحرام 21 اگست کو ہوگی.

جبکہ یوم عاشور یعنی 10 محرم الحرام 30 اگست کوہوگا۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پرمہیا کیے گئے ڈیٹا کے مطابق رواں اسلامی ماہ ذی الحجہ کا آغاز22 جولائی کوہونا تھا.

تاہم رویت ہلال کمیٹی نے 21 جولائی کوچاند نظرنہ آنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے عیدالاضحی 31 جولائی کی بجائے یکم اگست کومنائی گئی تھی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *