مطالعہ، نئی چیزیں سیکھنا سمجھنا،

مطالعہ، نئی چیزیں سیکھنا سمجھنا، نئی جگہیں دیکھنا اور روز مرہ کے کام نئے انداز میں کرنا بہت اہم ہوتا ہے.

اکثر نوجوان یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہم پڑھتے ہیں، سیکھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں، شخصیت میں بہتری کی محنت بھی کرتے ہیں.

لیکن نہ ہمیں پڑھا ہوا بعد میں یاد رہتا ہے. نہ اپنی زندگی اور شخصیت میں اس محنت کے بعد بھی کوئی فرق محسوس ہوتا ہے.

جن معاشروں میں جھوٹ کاروبار بن جائے وہاں نوجوان نسل اعتماد اور اعتبار کھو دیتی ہے. جیسے راتوں رات زندگی بدلنے کے جھوٹے اشتہارات ، جیسے سیاستدانوں کے جھوٹے اعلانات ہوں.

جیسے ایک رات میں کمزوری کا خاتمہ یا محبوب آپ کے قدموں پر کے بازار ہوں. انسان نتائج پر جلد باز واقع ہوا ہے. انسان نتیجہ بھی اپنے اطمینان کو کہتا ہے. وہ اطمینان جسے وہ دیکھ سکے یا دکھا سکے.

یہی فطرت معاشرے سے نتائج اخذ کر لیتی ہے. اور جھوٹ کے معاشرے میں نتیجہ مایوسی نکلتی ہے. دوستو شخصیت سازی خوراک کی طرح ہے.

آپکا مطالعہ آپ کی خود پر اپنی زندگی پر محنت و خرچ آپ کی سرمایہ کاری ہے. یہ غیر محسوس انداز میں آپ کی تعمیر کر رہی ہوتی ہے.

بلکل ویسے ہی جیسے خوراک طاقت کا اعلان نہیں ہوتی بلکہ کام و مزید محنت کی توانائی بنتی ہے.

یاد رکھیں معاشرے کیلئے آپ بس ایک نام و نمبر ہیں. لیکن خود کیلئے آپ ہی سب کچھ ہیں.

معاشرے کی چلتی ٹریفک میں آپ کی زندگی آپ کا سفر ہے. شخصیت سازی اس سفر کو بہتر سے بہترین بناتی ہے.

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *