”یو اے ای کےصدر شیخ خلیفہ بن زاید النیہان کو پنجاب میں 1600ایکڑ اراضی10روپے فی ایکڑ سالانہ لیز پر دی گئی ۔“

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نےپنجاب میں تقریبا ً1600 ایکڑ جگہ مزید 20سال کے لئے لیز پر دینے کی درخواست کر دی ۔

یہ جگہ 30سال پہلے یو اے ای کے حکمرانوں کو 10 روپے فی ایکڑ سالانہ لیز پر دی گئی تھی جس کی میعاد ختم ہونے پر انہوں نے مزید 20 سال کے لئے جگہ کی لیز جاری کرنے کا کہا ہے۔

جبکہ قانون کے مطابق کسی غیر ملکی کوزرعی فارم، باغ ، یا کسی زرعی مقاصد کےلئے جگہ لیز پر نہیں دی جاسکتی ہے۔

روزنامہ نوائے وقت میںمعین اظہر کی شائع خبر کے مطابق چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بورڈ آف ریونیو کو جگہ کی فراہمی کے لئے لیٹر لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای ہیڈ آفس رحیم یار خان کیطرف سے لیٹر بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چولستان میں 610 ایکڑ جگہ جو چک نمبر 312 / l۔ 118 ایکڑ 4 کینال جگہ چک نمبر 271 / l اور800 ایکڑ جگہ چک نمبر 312 / 1l شیخ زاید بن النہیان جو یو اے ای کے صدر تھے کو تیس سال کے لئے الاٹ کی گئی تھی یہ جگہ کی لیز 30 سال کے لئے کی گئی تھی۔

جو یہاں پر لائیو سٹاک فارم ، زرعی فارم بنانے کے لئے دی گئی تھی اس کی لیز ختم ہو رہی ہے اس لئے اس کو مزید 20 سال کے لئے اب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نام پرکر دی جائے۔

چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی نے اپنے خط میں لکھا ہےکہ یہ جگہ چونکہ کالونی ڈیپارٹمنٹ بورڈ آف ریونیو نے لیز پر دی تھی اسلئے اس کی لیز کے بارے میں مزید فیصلہ کر دیا جائے۔

اس بارے میں بورڈ آف ریونیو کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق پہلے 610 ایکڑ جگہ حکومت پنجاب نے 1989 میں لیز پر دی گئی تھی جو 13 مارچ 1989 کو دی گئی تھی جس کی فیس فی ایکڑ10 روپے سالانہ مقرر کی گئی تھی۔

اس کے بعد 118 ایکڑ4 کینال جگہ 5 مئی 1994 کو الاٹ کی گئی جو لیٹر نمبر 3948-93 / 1551-cl11 الاٹ کی گئی اور 1994 میں بھی جگہ 10 روپے فی ایکڑ سالانہ پر آلاٹ کی گئی تھی۔

اس کے بعد 3 جولائی 1994 کو مزید 800 ایکڑ جگہ یو اے ای کے صدر کو الاٹ کر دی گئی۔ اس کی قیمت بھی 10 روپے فی ایکڑ سالانہ آلاٹ کی گئی تھی۔

چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کی جانب سے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ جو لیز 30 سال پہلے کی گئی تھی اس معاہدے کی شق5 کے تحت لیز کو کرایہ بڑھا کر مزید 30 سال کے لئے لیز دی جائے گی اس لئے حکومت پنجاب لیز معاہدے کے تحت لیز میں مزید اضافہ کر دے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *