ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 19000 سے تجاوز ۔ 440 افراد ہلاک

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 19 ہزار 103 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 440 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 716 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 989 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ تاحال اس وائرس سے 4 ہزار 817 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 7 ہزار 106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 7102، خیبر پختونخوا 2907، بلوچستان 1172، اسلام آباد 393، آزاد کشمیر 67 اور گلگت بلتستان میں 356 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سب سے زیادہ اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23 افراد کورونا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 440 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 172 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 122، پنجاب میں 120، بلوچستان 19، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *