تارکین کے لیے سفری اجازت نامے، محکمہ پاسپورٹ کی وضاحت

تارکین کے لیے سفری اجازت نامے، محکمہ پاسپورٹ کی وضاحت

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات سے متعلق وضاحت کی ہے جس میں کہا جارہا تھا کہ محکمہ پاسپورٹ جمعرات 13 اگست 2020 سے سیاحوں اور مقیم غیرملکیوں کو مملکت آنے جانے کے اجازت نامے جاری کرنے والا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیا ن میں کہا کہ’ سوشل میڈیا کی یہ اطلاع غلط ہے۔ اس قسم کا فیصلہ جب بھی ہوگا اور اس حوالے سے جب بھی اعلی قیادت کی جانب سے ہدایات ملیں گی ان سے بروقت سرکاری چینلز کے ذریعے مطلع کردیا جائے گا‘۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’فیصلے کی باقاعدہ اطلاع دی جائے گی اور اس سلسلے میں تاخیر سے کام نہیں لیا جائے گا‘-
سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ’ کورونا وبا کا بحران ختم ہونے سے پہلے کسی بھی مقیم غیرملکی کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے گی نہ جانے کی۔ جب بھی اجازت کا فیصلہ ہوگا اس کا باقاعدہ اعلان ہوگا البتہ انسانی بنیادوں پر آنے جانے کے اجازت نامے اس پابندی سے مستثنی تھے، ہیں اور رہیں گے‘۔  یاد رہے کہ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن (جی اے سی اے ) نے بھی اس سے قبل اکتوبر سے بین الاقوامی فلائٹس کی بحالی کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا تھا۔
جی اے سی اے کی جانب سے وضاحت کی گئی تھی کہ ایسا کو ئی سرکلر جاری نہیں کیا گیا۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *