ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم آزادی کو جشن آزادی کے طور پر منانے کے پوسٹرز لگ گئے ،

کْل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنما ئوں اور دیگر جماعتوں نے 14 اگست کو بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانےکا اعلان کیا ہے۔پوسٹرز پر چودہ اگست جشن آزادی کے ساتھ “ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے،

کی تحریر درج ہے، پوسٹرز میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ اور ہم کیا چاہتے آزادی کی تحریر بھی درج کی گئی ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری عوام سے بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو ہمیشہ کی طرح یوم سیاہ کے طور پر منانے اور اس دن وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل بھی کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کو وادی میں یوم تشکر کے طور پر منایا جائے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *