الحمدللہ یورو 5 کا پہلا آئل ٹینکر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

الحمدللہ یورو 5 کا پہلا آئل ٹینکر پاکستان پہنچ گیا ہے

پہلے آپ لوگ سمجھیں کہ یہ یورو 5 آخر ہے کیا چیز یہ تیل کی کوالٹی کو پرکھنے کے سٹیجز کو کہتے ہیں مثلاً اس وقت پاکستان میں جو پٹرول آپ کو مل رہا ہے وہ یورو 2 ہے جبکہ دنیا یورو 5 ائل استمعال کر رہی ہے

یاد رہے کہ پاکستان میں استعمال ہونے والا یورو 2 ائل 1992 میں دنیا استعمال کرتی تھی مگر پھر وہ اچھی کوالٹی کو اپناتے گئے اور یورو 2 سے 3 پر اور پھر 4 سے 5 تک پہنچ گئے مگر ہماری آئل مافیا اور کرپٹ حکومتی ملی بھگت سے عوام کو وہی خراب اور تھرڈکلاس یورو2 آئل بیچا جا رہا تھا مگر موجودہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا کر عوام کو بہترین اور جدید ریفائنریز سے صاف کیا ہوا آئل دینے کا فیصلہ کیا ہے اب اس کے فائدے ملاحظہ فرمائیں

پہلی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کنزمشن میں اچھا ہوگا مطلب اگر ایک گاڑی ایک لیٹر یورو 2 پٹرول میں 12 کلومیٹر ایورج دیتی ہے تو یہ 14 کلومیٹر دے گی بلکہ اس سے بھی زیادہ

دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اس سے گاڑیوں کا انجن خراب نہیں ہوگا
اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سے ماحول میں پلوشن کم ہوگا ہماری گاڑیوں کے سائلینسر سے جو زہریلہ دھواں نکلتا ہے وہ انتہائی کم ہوگا آور ماحول میں سانس اور دوسری بیماریوں کی کمی ہوگی یعنی یہ ماحول دوست ہے اس کی قیمت بھی وہی ہے جو ابھی پاکستان میں تھرڈ کلاس یورو2 آئل کا ہے

آئل مافیا نے بہت کوشش کی یورو 5 پاکستان میں نہ آئے مگر پاکستانی حکومت نے ان کے تمام دباؤ کو مسترد کرکے PSO کو راضی کرلیا اور کل ان کا پہلا آئل ٹینکر (سمندری جہاز ) پاکستان پہنچ گیا

منقول

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *