پاک فوج ایل او سی پر رہنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کورہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا

 جہاں پاک فوج کے سربراہ کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

اور انہیں فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو راولپنڈی چھاؤنی کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا

 اور انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سول انتظامیہ کو بھی سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد کی دونوں جانب بھارتی افواج کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کے

جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہی ہے،

 پاک فوج ایل اوسی پر رہنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی اور ان کو تحفظ فراہم کرے گی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *